Balochistan National Party

News

 
Display:  
4/22/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری کے جاری کردہ بیان کے مطابق بی این پی کوئٹہ کا ضلعی کنونشن آج 22 اپریل 2018ء صبح 9بجے نواب نوروز خان سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں منعقد ہو گا جس میں کوئٹہ کے نو منتخب یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کریں گے اجلاس میں کوئٹہ کے تنظیمی امور نئے کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا جائیگا آج کے اجلاس میں صرف اور صرف یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کریں گے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی ممبر شپ کارڈ اپنے ساتھ لازمی اور وقت مقررہ پر شرکت کو یقینی بنائیں ۔
4/20/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر)بلوچستان میں حقیقی ترقی و خوشحالی کے خواہاں رہے ہیں نوجوان قلم کو ہتھیار بنا کر قومی جمہوری سیاست کو فروغ دیں مفاد پرستوں کو انتخابات قریب آتے ہی سریاب کے غیور عوام یاد آ گئے ہیں سیاست کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ان خیالات کا اظہار ملک ساجد شاہوانی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مذہبی جماعت سے مستعفی ہو کر بی این پی میں شمولیت کرنے کے حوالے سے کلی سردہ سریاب میں منعقدہ تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا تلاوت کلام پاک کی سعادت ملک عبدالرسول شاہوانی سے حاصل کی اس موقع پر ملک رفیق شاہوانی ، ملک فہیم شاہوانی ، میر زبیر شاہوانی ، پرنس رزاق بلوچ شہزادہ سیف اللہ ، عادل شاہوانی و دیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی حقیقی ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے ہم اس جہد پر یقین رکھتے ہیں بلوچ معاشرہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو اور عوام خوشحالی کی زندگی گزاریں معاشی پسماندگی استحصال کا خاتمہ یقینی ہو جہالت کے خلاف جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے ہر مشکل گھڑی میں بلوچ اور بلوچستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا سریاب کی تاریخی گنجان آبادی انسانی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں جن کیلئے ہر وقت عملی جدوجہد کر کے آواز بلند کی بعض مفاد پرستوں ، موقع پرستوں کو انتخابات قریب آتے ہی سریاب کے عوام یاد آتے ہیں ایسے موقع پرستوں کو عوام بخوبی جانتے ہیں ہماری جدوجہد عوام کے خاطر ہے بلوچستان کی تاریخ ، تہذیب ، تمدن اور اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں آج لوگ مختلف پروگرامز کے نام پر سریاب کے غیور بلوچوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ سریاب پیکیج بھی ہماری کوششوں کی بدولت ہوئی ہم نے سابق صوبائی حکومتوں کے دور میں آواز بلند کی جب سریاب کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا تھا جن پارٹیوں کے ایم پی اے تک اسمبلی میں نہیں وہ بھڑکیں مار کر عوام کو دھوکہ میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم حقیقی طور پر قوم، وطن دوست سیاست کر رہے ہیں بعض مذہبی جماعتیں قوم پرستوں کے خلاف من گھڑت باتیں کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہم حقیقی طور پر عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جنرل مشرف سے اب تک جن پارٹیوں نے مختلف طریقوں سے اقتدار تک رسائی حاصل کی اور اپنے مفادات کو ترجیح دی عوام بخوبی جانتے ہیں عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا آج مذہب جماعت سے سینکڑوں افراد کا ملک ساجد شاہوانی کی قیادت میں مستعفی ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں اقتدار پر پہنچ کر عوام کو فراموش کرنے والوں کو عوام جان چکے ہیں اس موقع پر شعیب رند ، مظفر شاہ ، عبداللہ ابابکی ، ساجد علی ابابکی ، ظفر شاہ ، عبدالخالق ابابکی ، ربنواز ابابکی ، زاہد شاہوانی ، عالم شاہوانی ، شریف شاہوانی ، امیر رند ، محمد نظام مشوانی ، عبدالشکوررئیسانی ، ابوہریرہ علی زئی ، محمد یونس علیزئی ، محمد انجم ابابکی ، مشتاق بنگلزئی ، ساجد بنگلزئی ، منور بنگلزئی سمیت سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کی ۔
4/20/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے 26اپریل کو ہائی ویز پر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق اور موجودہ صوبائی حکومتوں کے دور میں اب تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات تفویض نہیں کئے گئے نمائندے سراپا احتجاج ہیں بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کو سنا نہیں جا رہا ہے عوامی نمائندوں نے اسلام آباد تک اپنی آواز پہنچائی مسلسل اور طویل عرصہ سے ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ہر فورم پر ان کے مسائل کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں پارٹی کی جانب سے 26اپریل کے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔
4/20/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 29اور30اپریل کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کریں گے مرکزی کمیٹی کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور زیر بحث آئیں گے۔
4/19/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی این پی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کا ضلعی کنونشن بروز اتوار22اپریل 2018ء صبح 9بجے نواب نوروز خان سپورٹس کمپلیکس جیل روڈ ہدہ میں منعقدہو گا جس میں نئے کابینہ کا چناؤ کیا جائیگا اعلامیہ میں کوئٹہ کے تمام نو منتخب یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں کنونشن کے اجلاس میں صرف اور صرف پارٹی کے نو منتخب یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کریں گے لہذا پارٹی ممبر شپ کارڈ لازمی ہمراہ لائیں ۔
4/16/2018 12:00:00 AM
تصحیح شدہ خبر کوئٹہ (پ ر)پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو انصاف فراہم کیا جائے ان کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے مقامی اخبارات کو بلوں کی عدم ادائیگی اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ نہ ہو نا ان کا معاشی قتل عام کے مترادف ہے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو فوری طو رپر ان کے گریڈ 21کے مطابق رہائش گاہ کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گزشتہ روز ان کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک کی مکمل تحقیقات کی جائے پروفیسر صاحبہ کی خدمات بلوچستان کیلئے گراں قدر ہیں بلوچ معاشرہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ سابق صوبائی حکومت کے وزراء کے ناروا سلوک کی مکمل تحقیقات کی جائے اور کمیٹی تشکیل دے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کی ممبر شمائلہ اسماعیل ‘احمد نواز بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے خواتین اساتذہ اور مقامی اخبارات کے مدیران کی جانب سے دیئے گئے دھرنوں میں جا کر اظہار یکجہتی کی اس موقع پر میر قاسم پرکانی ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ گنیش راجپوت ‘ دلیپ کمار بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کے بلند و بالا دعوے کرنے والوں نے اپنے اقتدار میں حکومت تعلیمی اداروں کو تباہی تک پہنچانے میں کسی کسر سے دریغ نہیں کیا سابق وزیر تعلیم نے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو گھر سے بے گھر کرنے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل مذمت ہے تعصب کی بنیاد پر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال اور دیگر بلوچ اساتذہ کو گھروں سے بے دخل کرنے کیلئے بلا جواز تبادلے کئے گئے جو قابل مذمت ہیں مقامی اخبارات پر عائد سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے بیورو کریسی حکومتی اقدامات کو ماننے سے انکاری ہے سیلز ٹیکس معاشی قتل ہے بلوچستان کے عوام معاشی تنگ دستی سے دوچار ہے زرعی اور صنعتی شعبے پہلے ہی نہیں ہیں اخباری صنعت کو بھی دانستہ طور پر مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے حکمران فوری طور پر سیلز ٹیکس خاتمے کے حوالے سے فوری نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔ ڈاکٹر پروفیسر شگفتہ اقبال کے ہونے والے ناانصافیوں پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے جو غیر جانبدار ہو کر تحقیقات کرے سابق صوبائی وزیر کے دور حکومت میں پی ایچ ڈی پروفیسر کے ساتھ ایسی روش کیوں اپنائی گئی پروفیسر صاحبہ نے بلوچستان میں تعلیم کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا انہیں ان کے گریڈ کے مطابق رہائش دی جائے آج معاشروں میں خواتین اساتذہ ‘ پروفیسرز کے ساتھ حکمرانوں کی ایسی روش رکھی گئی ہے جو ظلم ہے پارٹی مظلوم انسانوں کے ساتھ ظلم پر آواز بلند کرتی رہے گی صوبائی حکومت فوری طور پر پروفیسر شگفتہ اقبال کو انصاف فراہم کرتے ہوئے تحقیقات کرے کہ کس طرح انہیں گھر سے گھر کیا گیا ۔
4/16/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے عوام نے پارٹی کو نجات دہندہ سیاسی قوت تسلیم کر لیا ہے نفرت ‘ تعصب اور تنگ نظری کی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میرزئی اڈا سے عبدالخالق کاکڑ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘غلام نبی مری ‘ جاوید بلوچ ‘ نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صلاح الدین مینگل ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ لقمان کاکڑ ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ حاجی باسط لہڑی ‘میر قاسم پرکانی‘ صاحبزادہ سیف اللہ ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ کاول خان مری ‘دوست محمد بلوچ ‘ حمید لانگو ‘ گنیش راجپوت ‘ دلیپ کمار ‘ادریس پرکانی و دیگر موجود تھے مقررین نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع قلعہ عبداللہ میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پارٹی کے فکر و فلسفے کو گھر گھر پہنچائیں گے مقررین نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ بلوچ پشتون ‘ ہزارہ ‘ آباد کار ‘ بلوچستانیوں کی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ تنگ نظری سے بالاتر ہو کر سیاست کی ترقی پسند روشن خیال قوم دوست سیاست کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم نے ہمیشہ بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار رہے آج ہم بھی مثبت سیاست کو فروغ دے رہے ہیں پارٹی بلا رنگ و نسل قومیت مذہب اور فرقوں سے بالاتر ہو کر بلوچستان میں مضبوط ہوتی جا رہی ہے ہماری جدوجہد نفرت کے خاتمے کیلئے ہے اور ہم نے عملی سیاسی جدوجہد اور مثبت سیاست کر کے ثابت کیا کہ آج بلوچستان میں نفرت کو ختم کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوں گے آج تمام بلوچستانی عوام بی این پی و پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں تقویت حاصل کر رہی ہے بی این پی ہی نجات دہندہ سیاسی قوت و سیسہ پلائی دیوار بنتی جا رہی ہے ہم پارٹی کو مزید منظم و مضبوط بنائیں کیونکہ یہی پارٹی بلوچستانی عوام کے مسائل کو حل کریں گے حکمرانوں نے بڑے بڑے دعوے کئے جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے عوام کی پسماندگی ‘ غربت ‘ افلاس کے سوا کچھ نہ دیا بلکہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی شمولیتی پروگرام میں سیف اللہ خان کاکڑ ‘ تاج گل کاکڑ ‘ حکیم خان کاکڑ ‘ محمد اسلم کاکڑ ‘ محمد امین کاکڑ ‘ عبدالخالق کاکڑ ‘ کلیم اللہ کاکڑ ‘ عبدالرزاق کاکڑ ‘ محمود خان کاکڑ ‘ سیف اللہ کاکڑ ‘ برکت اللہ کاکڑ ‘ میروائس کاکڑ ‘ زین اللہ کاکڑ ‘ بلال احمد کاکڑ ‘ محمد عاصم کاکڑ ‘ مصطفی کاکڑ ‘ رفیع اللہ کاکڑ ‘ محمد حسین کاکڑ ‘ محمد صادق کاکڑ ‘ حکمت اللہ کاکڑ سمیت سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کی ۔
4/16/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر)پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو انصاف فراہم کیا جائے ان کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے مقامی اخبارات کو بلوں کی عدم ادائیگی اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ نہ ہو نا ان کا معاشی قتل عام کے مترادف ہے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو فوری طو رپر ان کے گریڈ 21کے مطابق رہائش گاہ کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گزشتہ روز ان کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک کی مکمل تحقیقات کی جائے پروفیسر صاحبہ کی خدمات بلوچستان کیلئے گراں قدر ہیں بلوچ معاشرہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ سابق صوبائی حکومت کے وزراء کے ناروا سلوک کی مکمل تحقیقات کی جائے اور کمیٹی تشکیل دے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ احمد نواز بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے خواتین اساتذہ اور مقامی اخبارات کے مدیران کی جانب سے دیئے گئے دھرنوں میں جا کر اظہار یکجہتی کی اس موقع پر میر قاسم پرکانی ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ گنیش راجپوت ‘ دلیپ کمار بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کے بلند و بالا دعوے کرنے والوں نے اپنے اقتدار میں حکومت تعلیمی اداروں کو تباہی تک پہنچانے میں کسی کسر سے دریغ نہیں کیا سابق وزیر تعلیم نے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال کو گھر سے بے گھر کرنے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل مذمت ہے تعصب کی بنیاد پر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال اور دیگر بلوچ اساتذہ کو گھروں سے بے دخل کرنے کیلئے بلا جواز تبادلے کئے گئے جو قابل مذمت ہیں مقامی اخبارات پر عائد سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے بیورو کریسی حکومتی اقدامات کو ماننے سے انکاری ہے سیلز ٹیکس معاشی قتل ہے بلوچستان کے عوام معاشی تنگ دستی سے دوچار ہے زرعی اور صنعتی شعبے پہلے ہی نہیں ہیں اخباری صنعت کو بھی دانستہ طور پر مشکلات سے دوچار کیا جا رہا ہے حکمران فوری طور پر سیلز ٹیکس خاتمے کے حوالے سے فوری نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔ ڈاکٹر پروفیسر شگفتہ اقبال کے ہونے والے ناانصافیوں پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے جو غیر جانبدار ہو کر تحقیقات کرے سابق صوبائی وزیر کے دور حکومت میں پی ایچ ڈی پروفیسر کے ساتھ ایسی روش کیوں اپنائی گئی پروفیسر صاحبہ نے بلوچستان میں تعلیم کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا انہیں ان کے گریڈ کے مطابق رہائش دی جائے آج معاشروں میں خواتین اساتذہ ‘ پروفیسرز کے ساتھ حکمرانوں کی ایسی روش رکھی گئی ہے جو ظلم ہے پارٹی مظلوم انسانوں کے ساتھ ظلم پر آواز بلند کرتی رہے گی صوبائی حکومت فوری طور پر پروفیسر شگفتہ اقبال کو انصاف فراہم کرتے ہوئے تحقیقات کرے کہ کس طرح انہیں گھر سے گھر کیا گیا ۔
4/14/2018 12:00:00 AM
بی این پی کیچ کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بی این پی کیچ کی نو منتخب کابینہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچا کر پارٹی کو ضلع کیچ میں ایک ناقابل شکست قوت بنائے گی, منجانب۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی۔
4/13/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی تصیل پروم کے جانب سے ضلع کیچ کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور امید کرظاھرکی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائنگے بلوچستان نیشنل پارٹی کے منشور کا پاسداری کرینگے بلوچ حق خودارادیت وت واجاہی کی جدوجہد کو سائنسی بنیادوں پر اپنے کاروان راے راست کے منزل تک پہنچنے کی کوشش کرے گا منجانب بلوچستان نیشنل پارٹی تصیل پروم کے صدر میر حاجی لشکری بلوچ جنرل سکریٹری ماسٹر عنایت اللہ
4/13/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کی جانب سے ضلع کیچ کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور امید ظاھرکی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائنگے بلوچستان نیشنل پارٹی کے منشور کا پاسداری کرینگے بلوچ حق خودارادیت وت واجاہی کی جدوجہد کو سائنسی بنیادوں پر اپنے کاروان راے راست کے منزل تک پہنچنے کی کوشش کرے گا منجانب بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کی انفارمیشن سکریٹری مرکزی سی سی کے ممبر واج فقیر محمد کھوسہ بلوچ
4/13/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع صحبت پور کی کابینہ کی طرف سے بی۔این۔پی ضلع کیچ کے صدر شئے نزیر احمد اور ان کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
4/11/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو خاطر میں لا کر ہی جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے بی این پی قومی جمہوری انداز میں بلوچستان میں عوام کی سیاسی شعوری فکر کو تقویت دے رہی ہے تاکہ بلوچ و بلوچستانی عوام کو ذہنی و شعوری طور پر حقوق کے حصول تیار کیا جا سکے پارٹی نے بلوچ قوم کو قلم کی طاقت سے حقوق حاصل کرنے کا راستہ دکھایا اکیسویں صدی کے تقاضوں کو تعلیم کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے دور آمریت ہو سول ڈکٹیٹر تمام معاملات کا سیاسی جمہوری انداز میں مقابلہ کیا بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل ، قومی اہم معاملات پر مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا بلکہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان و بلوچوں کے وسیع تر مفادات کی خاطر جدوجہد کی بلوچ و بلوچستانی عوام کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ثابت قدم ہو کر تمام معاملات میں قومی مفادات کو ترجیح دی بی این پی ہر گز ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں عوام کے مفادات کی ترجمانی کرتے ہیں ماضی میں جو ناانصافیاں بلوچوں کے ساتھ کی گئیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم کہتے ہیں سی پیک سمیت نئے میگا پروجیکٹس بنائے جائیں لیکن ہماری تاریخ ، تہذیب ، قومی مفادات کو خاطر میں رکھ کر قانون سازی کی جائے تاکہ ہم اپنی ہی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل نہ ہوں ہمارے عوام کے حق ملکیت ، حق حاکمیت اور آئین کی روح سے جو ہمیں حقوق حاصل ہیں وہ دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات کرائیں گے عوام مرضی کو منشاء کے مطابق کسی بھی جماعت کوووٹ دیں اسے تسلیم کیا جائے بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات سے ہی جمہور مضبوط ہو سکتی ہے 2013ء میں بی این پی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور جعلی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا انہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا انہوں نے ساڑھے چار سالوں تک کرپشن اقرباء پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور عوام کی بجائے اپنے گروہی مفادات کو ترجیح دی اور ثابت کروایا کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں بی این پی نے ہر دور میں بلوچستان میں ایسی سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں رہی جس سے نفرتوں ، تنگ نظری کا خاتمہ ہو بلوچستانی عوام کے مفادات کو اولیت دی پارٹی کارکن ووٹوں کے اندراج ، منتقلی و درستگی میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ انتخابات میں عوام اپنی مرضی کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں آئندہ انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے عوام اخبارات میں دعوؤں تک حکومت کرنے والوں کو جان چکے ہیں جنہوں نے ساڑھے چار سالوں تک عوام کو اندھیرے میں رکھا انہوں نے نوکری دی نہ کوئی ترقیاتی سکیم اور نہ صحت تعلیم کی سہولیات ، بی این پی حقیقی معنوں میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہی ہے پارٹی رہنماء و کارکن عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں عوام کی طاقت سے عوام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کرپٹ ، نااہل حکمرانوں کو شکست دیں گے ۔
4/8/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر)بی این پی کی قومی جمہوری سیاسی جہد سیسہ پلائی دیوار بنتی جا رہی ہے عوام کی جوق در جوق شمولیت ہمارے موقف کی کامیابی ہے بلوچستانی باشعور عوام پارٹی کو اپنا نجات دہندہ سیاسی قوت گردانتے ہیں بلوچ پشتون ، ہزارہ ، پنجابی سمیت دیگر اقوام بلوچستانی ہیں ہم نے نفرت کی بیخ کنی کی ٹھان رکھی ہے عوام کو یکجا کر کے استحصالی سوچ کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اختیار کے بغیر اقتدار کی کوئی معنی نہیں ان خیالات کا اظہار کلی برایزئی سریاب میں ملک نعیم شاہوانی ، ملک عرفان لہڑی ، ملک بابو سعید خان سمالانی ، ماما نور احمد ، مولوی محمد جان، رمضان مری کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر پارٹی میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ، مرکزی کمیٹی کے ممبران اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ، جاوید بلوچ ، سردار عمران بنگلزئی ، نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی ، وڈیرہ اسلم لہڑی ، کامریڈ راشد بلوچ ، ملک رفیق شاہوانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک محی الدین لہڑی نے سرانجام دیئے اس موقع پر پارٹی کے ضلعی نائب صدر میر غلام رسول مینگل ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری لقمان کاکڑ ، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ڈسٹرکٹ ممبر کیچی بیگ میر عزیز اللہ شاہوانی ، ملک مصطفی شاہوانی ، میر ہدایت اللہ شاہوانی ، طاہر ایڈووکیٹ ، ثناء مسرور بلوچ ، قاسم پرکانی ، ستار شکاری ، غفار مینگل ، رضا جان شاہی زئی ، ڈاکٹر طاہر ، جہانزیب کاکڑ ، ظفر نیچاری، حمید لانگو ، زعفران مینگل،ذاکر الیاس مینگل و دیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرنے والے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دوستوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی بی این پی قومی جمہوری سیاسی قوت بن چکی ہے عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت سے پارٹی سیسہ پلائی دیوار بنتی جا رہی ہے یہ پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی قربانیوں ، دوستوں کی محنت کا نتیجہ ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پارٹی موقف ، پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کا عمل جاری ہے عوام میں سیاسی شعوری فکری جدوجہد کو آج بڑھا رہے ہیں بی این پی کی جدوجہد آج کی نہیں بلکہ نواب یوسف عزیز مگسی سے جاری ہے آج تک حقیقی قومی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا ہواہے ہماری جدوجہد بلوچستان کی محرومیوں اور قومی نابرابری ، ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اختیار دینا ضروری ہے اختیار کے بغیر اقتدار کی کوئی معنی نہیں بلوچستان کی قومی جہد و فکر کو دانستہ کوششیں کی جا رہی ہیں جنرل ایوب ، جنرل یحیٰی ، ضیاء الحق اور جنرل مشرف نے مختلف اتحاد اور جماعتیں بنائیں پھر بھی وہ عوامی پارٹیوں کو ختم کر سکیں نہ ہی ان پارٹیوں کو عوام کے دلوں سے نکالا جا سکا جمہوریت و جمہوری ادارے اس وقت مستحکم ہوں گے جو عوام کے رائے کا احترام یقینی بنایا جائے گا آج ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہم بلوچستان کے حقیقی و عملی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں حکمران جنہوں نے ساری عمر اقتدار میں گزاری دی انہوں نے سریاب کو ہمیشہ نظر انداز کیا آج یہاں پر انسانی بنیادی ضروریات زندگی ناپید ہو چکی ہیں ہسپتال ، سکول ، بنیادی انسانی صحت کے مراکز ، انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں تاریخی ، گنجان آبادی کو خاطر میں نہیں لایا گیا جب بھی الیکشن آیا تو موسمی پرندے عوام کو مختلف دعوؤں کے ذریعے تسلیاں دیتے ہیں سریاب کے غیرت مند بلوچ و بلوچستانی عوام ان کے چہرے پہنچان چکے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم اپنے ساحل وسائل پر حق ملکیت ، حق حاکمیت چاہتے ہیں اس کیلئے ہم سیاسی جمہوری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں عوام کی پذیرائی سے بہت سی چیزیں واضح ہو چکی ہیں عوام الیکشن سے قبل ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں پارٹی کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کی ہماری جدوجہد تیزی سے جاری ہے قومی رہبر سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بیش بہا قربانیاں ہماری لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں قومی مفادات کے حصول کی جہد میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے مقررین نے کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھ کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں تنگ نظری کی سیاست سے نفرت کرتے ہیں اور عملی طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام پارٹی بیرک تلے یکجا ہو کر حقوق کی جدوجہد کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔
4/7/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کے حصول اور سرزمین کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف عمل ہیں کبھی بھی اپنے قومی اختیار ‘ حق حاکمیت ‘ ساحل وسائل کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے آج زڑخو کی بد ترین پسماندگی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر کامیاب ہونے والے عوامی نمائندوں نے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک اینٹ بھی نہیں رکھی علاقے سے نکالنے والی گیس کی سہولت سے مقامی آبادی محروم ہیں بجلی ‘ تعلیم ‘ صحت اور دیگر ضروریات زندگی نہ ہونے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ‘ ضلعی سینئر نائب صدر یونس بلوچ ‘ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ ‘ ڈاکٹر فاروق پرکانی ‘ ملک فرید شاہوانی ‘ گنیش راجپوت ‘ عطاء اللہ محمد شہی ‘ میر محمد اکرم محمد شہی ‘ میر شہر یار خان ساتکزئی ‘ ملک شیر احمد ساتکزئی و دیگر نے جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں مارگٹ ‘ کلی محمد شہی ‘ ڈیگاری ‘ کلی ساتکزئی ‘ سنجدی اور کلی زڑخو میں منعقدہ تنظیم کاری کے حوالے سے نئے یونٹوں کے قیام کے موقع پر الگ الگ پروگرامز ‘ عوامی اجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے ضلعی رہنماء رضا جان شاہی زئی نے سر انجام دیئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہمارا مادر وطن ہے جو کہ ہزاروں سالوں کی تاریخ‘ تہذیب و تمدن ‘ جغرافیائی اہمیت کی حامل قدرتی دولت سے مالا مال خطے پر واقع ہے ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اپنی قومی شناختی ‘ وجود ‘ تشخص ‘ بقاء و سلامتی کی جدوجہد اور قومی مفادات کو اجتماعی اہمیت دیتے ہوئے ہر آنے والے استحصالی و یلغاری قوتوں کا مقابلہ کیا اور وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی ان علاقوں کی پسماندگی اور استحصال کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں ہر آنے والے حکمران نے کبھی بھی آباد اقوام کی ترقی کیلئے اینٹ تک نہیں رکھی اور انہیں ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا جاتا رہا انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام اپنے قومی حقوق کے حصول کیلئے بی این پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جاری ناانصافیوں ‘ پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر قومی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آنے والے چیلنجز اور ناانصافیوں کا مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ آج اس علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار یہاں کے نہتے و بے گناہ لاچار بلوچوں کو بلاجواز حراساں کر کے اذیتوں سے دوچار کر کے ذہنی کوفت دے رہے ہیں انہیں ایمر جنسی کی صورت میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کیلئے شہر سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی انہوں نے کہا کہ علاقے سے نکلنے والے گیس پائپ لائن یہاں کے کلیوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ کے دیگر علاقوں تک جاتے ہیں لیکن یہاں کے زڑخو ‘ مارگٹ ‘ سنجدی ‘ ڈیگاری ‘ سپین کاریز ‘ ہنہ اوڑک و دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور لکڑیاں جلا کر اپنا روز کا معمول چلا رہے ہیں استحصال اور ناانصافیوں کے سلسلہ ملکی قوانین اور اسلامی روایات کے منافی ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سب سے پہلے یہاں کے معدنیاتی دولت سے یہاں کے لوگ مستفید ہوتے تاکہ جاری محرومیوں ناانصافیاں میں کمی آ سکے اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو فعال اور مقبول بنانے کیلئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے اور عوام کو سیاسی ‘ قومی ‘ جمہوری جدوجہد کی طرف راغب کرنے کی تحریک کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
4/7/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج بروز اتوار8اپریل 3بجے کلی برایزئی سریاب میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء ملک فہیم شاہوانی اپنے دیگر سینکڑوں قبائلی عمائدین دوست ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت اختیار کریں گے جلسے سے پارٹی کے مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے بیان میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اپنے شرکت کو یقینی بنائیں ۔
4/7/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ‘ بابو کھوسہ ‘ صدام حسین مینگل ‘ ندیم دہوار ‘ کاول خان مری و دیگر پارٹی کارکنوں نے گزشتہ روز بی این پی کلی ترخہ یونٹ کے سرگرم کارکن نوروز بلوچ کی والدہ کی وفات پر مرحومہ کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
4/6/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے حکمران بلوچستان کے مقامی اخبارات کو نظر انداز نہ کریں اخباری صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے حکومت اپنے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے اخباری صنعت کو صوبائی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے کر بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنا ئی جائے مقامی اخبارات کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے صوبائی حکومت اپنا وعدہ پورا کرے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی ہے اس مقصد کیلئے ہمیشہ پارٹی نے بلوچستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے تاکہ معاشرے میں کسی بھی طبقے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبارات کو جن خدشات و مشکلات درپیش ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی کوشش ہے معاشرے میں علم و آگاہی ، شعور اور لوگوں کو معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے حکومت کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ بلوچستان کے مقامی اخبارات کے ترقی و ترویج اور وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں پارٹی کی جانب سے مقامی اخبارات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے ۔
4/5/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی رہنما نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کا دہشتگردی کے واقعات کے رد عمل میں ریاستی اداروں سے مایوس ہوکر دھرنے پر بیٹھنا بااختیار ہونے کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر مسلک کی بنیاد پر دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہونا ریاست کیلئے چیلنج ہے ۔ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف ہزارہ قبیلہ کے افراد کے علمدار روڈ پر جاری دھرنے پر عدلیہ اور حکومت کی خاموشی انکے بے اختیار ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا ہرذی شعور شخص دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان میں جاری ڈرامہ بازی کو اب ختم ہونا چاہیے تاکہ پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور حمایت ہر اس خاندان کے ساتھ ہیں جو دہشگردی کے واقعات سے متاثرہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی لو ک صوبے میں جاری مظالم کیخلاف یکجا ہوں تاکہ صوبے کے عوام کو پریشانی سے نکال کر ترقی اور خوشحال کا سفر آگے بڑھایاجاسکے
4/3/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہزارہ قوم اور مسیحی برادری کے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں دن دیہاڑے انسانیت سوز واقعات رونما ہو رہے ہیں دیگر سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کر کے آل پارٹیز کانفرنس جلدبلائیں گے موجودہ حکومت و انتظامیہ امن و امان کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہ کر پائی جو حکمرانوں کی ناکامی ہے مسلسل ساڑھے چار سالوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری ، ٹارگٹ کلنگ ، مذہبی جنونیت ، فرقہ واریت اور اب مسیحی برادری کی ٹارگٹ کلنگ باعث افسوس ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی جلد دوسری پارٹیوں کے رابطہ کر کے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی کیونکہ کوئٹہ اب شہر نہیں بلکہ مقتل گاہ بنا چکا ہے حکومتی ادارے صرف لفاظی حد تک ہیں عملی طور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ نہیں کیا جا رہا ہونا سابقہ و حکمران بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں قتل و غارت گری کے واقعات کے روک تھام کیلئے مثبت پالیسی مرتب کرتے تاکہ عوام میں پایا جانے والا خوف و ہراس ختم ہوتا لیکن تواتر کے ساتھ واقعات میں اضافہ سوالیہ نشان ہے امن و امان کی مد میں کھربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود آئے روز امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوتی جارہی ہے پارٹی اس حوالے سے ہزارہ قوم اور مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ ہزارہ ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، نعمت ہزارہ ، دوست جان بلوچ ، مبارک ہزارہ ، نبیل راجہ و دیگر نے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور دھرنے میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
4/3/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) عوام کی حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں قومی جمہوری سیاست کے فروغ ، تاریخ تہذیب و تمدن کے بقاء کی جدوجہد کی ہے وقت و حالات ثابت کریں گے کہ بلوچستان سے سیاسی جہد کو ختم کرنا ممکن نہیں عوامی جوش و جذبہ اور پارٹی سے بڑھتی ہوئی قربت ثابت کر رہا ہے کہ بی این پی مسائل سے نجات دہندہ سیاسی قوت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے ممبر ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، جاوید بلوچ ، چیئرمین قاسم پرکانی ، ڈاکٹر ابراہیم بنگلزئی ، بسم اللہ بلوچ ، کاول خان مری ، قاسم بلوچ اور فاروق سمالانی نے گوہر آباد سریاب میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاروق سمالانی نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچستان میں حقیقی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان میں ناروا پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان کے معاشرے میں پسماندگی ، بدحالی ، غربت ، افلاس میں اضافہ ہوا باوسائل سرزمین ہونے کے باوجود عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں حکمرانوں نے بلوچ اور بلوچستانیوں کو مکمل طورپر نظر انداز کیا جس کی وجہ سے محرومیوں ، قومی نابرابری میں اضافہ فطری عمل ہے بلوچستان میں ہر دور میں سیاسی جمہوری جدوجہد کو روکنے کی سازشیں کی گئیں اور اسی وجہ سے آج کے عوام حقیقی ترقی نہیں کر سکے پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان بھر میں پارٹی مضبوط ہوتی جا رہی ہے عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں انہیں اب مزید دھوکہ دینا ممکن نہیں کیونکہ حکمرانوں کے حقیقی چہرے ان کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں مقررین نے کہا کہ بی این پی ترقی پسند ، روشن خیال سیاسی جماعت ہے تنگ نظری کی سیاست کا خاتمہ کیا اقوام کو آپس میں شیروشکر کرنے کی جدوجہد کو تقویت دی تاکہ عوام متحد ہو کر اپنی بقاء ، قومی جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں بی این پی ترقی خوشحالی کی مخالف نہیں لیکن حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کیلئے ترقی ہو ماضی میں بلوچستان میں جتنے بھی میگاپروجیکٹس بنے ان میں بلوچ و بلوچستانیوں کو خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا مقررین نے کہا کہ عام انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اتنی بڑی تعداد میں بلوچ و بلوچستانی عوام شامل ہو رہے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ عوام بی این پی کے موقف نظریات سے عوام مطمئن دکھائی دیتے ہیں جس سے پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہو رہی ہے بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے جو عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے عام انتخابات ہماری کامیابی کی نوید لے کر سامنے آئے گی اس موقع پر مقررین نئے دوستوں کو شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔
4/7/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام بروز اتوار 8 اپریل سہ پہر 3 بجے کلی باریزئی سریاب میں سیاسی و قبائلی رہنما ملک فہیم جان شاہوانی و عرفان جان لہڑی کی سربراہی میں سینکڑوں افراد مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام منعقد ہوگا پارٹی کے تمام دوست اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all ) غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوئٹہ
4/7/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام بروز اتوار 8 اپریل سہ پہر 3 بجے کلی باریزئی سریاب میں سیاسی و قبائلی رہنما ملک فہیم جان شاہوانی و عرفان جان لہڑی کی سربراہی میں سینکڑوں افراد مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام منعقد ہوگا پارٹی کے تمام دوست اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all ) غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوئٹہ
4/7/2018 12:00:00 AM
بی این پی پنجگور کا ضلعی کونسل کا اجلاس 8 اپریل بروز اتور صبح دس بجے ڈسٹرکٹ کونسل ھال میں منعقد کیا جا رہا ہے ، پارٹی کے تمام یونٹ سیکریٹریز ڈپٹی یونٹ سیکریٹریز، ضلعی کونسلرز اپنی شرکت کو یقینی بنائین۔ ترجمان بی این پی پنجگور
3/31/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر)پارٹی نے مشکل حالات میں بلوچ و بلوچستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری و عملی جدوجہد کر رہے ہیں اسی پاداش میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں نے قربانیاں بھی دیں عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ضلع کونسل کے ممبران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انتخابات کے تیاریوں کے مراحل پر نظر رکھیں پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جا رہاہے بی این پی بلوچستان کی بڑی عوامی سیاسی قوت بن چکی ہے عوام کی جوق در جوق شمولیت ہمارے نظریات کی سیاسی و اخلاقی کامیابی ہے کوئٹہ میں تنظیم کاری آخری مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار نو منتخب ضلع کونسل کے یونٹ سیکرٹری ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ‘ ضلعی کونسلران کے اجلاس منعقدہ برما ہوٹل سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ اختر حسین لانگو ‘ غلام نبی مری ‘ سردار عمران بنگلزئی ‘ میر غلام رسول مینگل ‘ لقمان کاکڑ ‘ احمد نوازبلوچ ‘ ملک ابراہیم پرکانی ‘ حاجی باسط لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ملک محی الدین لہڑی ‘ اسد سفیر شاہوانی ‘ ملک محمد ابراہیم شاہوانی سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر کوئٹہ کے نو منتخب ضلعی کونسلران ‘ یو نٹ سیکرٹری ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ضلعی کونسلران بھی موجود تھے ضلع کونسل کی صدارت کوئٹہ کے ضلعی صدر و پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر اختر حسین لانگو نے کی اجلاس کی کارروائی غلام نبی مری نے چلائی مہمان خاص آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ اعزازی مہمان ملک نصیر احمد شاہوانی اور موسیٰ بلوچ تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے عوام کی پذیرائی جو ق در جوق شمولیت ہماری سیاسی اخلاقی فتح ہے سیاسی ورکروں اور رہنماؤں کی ذہنی ‘ فکری ‘ شعوری جدوجہد کو ہمیشہ تقویت دی ہے ہر مشکل حالات میں بلوچ و بلوچستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا کیونکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بلوچستان کی حقیقی قوم پرستی کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کر رہے ہیں اسی پاداش میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو شہید کیا گیا پارٹی کو ہر دور میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا کیونکہ قومی سیاسی پارٹی کو دیوار سے لگانا ممکن نہیں مقررین نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول ‘ انسانی بنیادی ضروریات زندگی ‘ قوم جہد ‘ بلوچستان کی تاریخ تہذیب بقاء کی جدوجہد ہو اس کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اور پارٹی نے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام مفادات پرست ‘ موقع پرست انتخابات کے وقت صرف سیٹوں کے حصول کیلئے حصہ لیتے ہیں جھوٹ دعوے کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں عوام ان کو رد کر دیں پارٹی نے اپنے کردار عمل اور قربانیوں سے ثابت کر دیا ہے کہ ہم بلوچ و بلوچستانی عوام کے ساتھ یکجا کھڑے ہیں آج کوئٹہ میں پارٹی نے نفرت کی سیاست ختم کر دی ہے آج کوئٹہ میں بلوچ پشتون ‘ ہزارہ ‘ پنجابی عوام گلدستے کی صورت میں یکجا کر کے حقیقی سیاست کر رہے ہیں اقوام کو آپس میں شیروشکر کر کے تنگ نظری کے سیاست کی بیخ کنی کی آج ممبران کی شراکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کر دیا ہے بی این پی بڑی عوامی پارٹی ہے عوام کی جوق در جوق شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام ہمارے نظریات سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت کو وقت و حالات کی ضرورت قرار دے رہے آمر دور سے اب تک پارٹی نے حقوق کیلئے ثابت قدم ہو کر جدوجہد کی ہماری جدوجہد نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم نے عوام کے احساس و جذبات کی ترجمانی کی ہے مقررین نے کہا کہ پارٹی کے ضلع کونسل کے ممبران کو چاہئے کہ وہ الیکشن کے مختلف مراحل پر کھڑی نظر رکھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں عوامی رابطہ مہم اور کوئٹہ میں تنظیم کاری آخر مراحل میں ہے جو کامیابی سے جاری ہے اتنی بڑی تعداد میں کوئٹہ میں تنظیم کاری ہوئی جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ بی این پی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مستحکم ہو چکی ہے جو عوام کی نجات دہندہ پارٹی ثابت ہوگی مقررین نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات ہماری کامیابی کی نوید لے کر آئے گی بی این پی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کی صورت میں بلوچستان میں ابھرے گی عوام نے اس سے قبل بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا جس پر شب خون مارا گیا آج بھی بی این پی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے جتنی پذیرائی مل رہی ہے جس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ہماری کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ہم عوام کے حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام جانتے ہیں کہ بی این پی ہی ایمانداری ‘ سچائی ‘ مخلصی کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی رہی مستقبل میں بھی ترجمانی کرتی رہے گی ڈسپلے سینٹر کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم کی حیثیت سے کام کرے گی اور کوئٹہ میں تمام پارٹی کارکنان اس متعلق اپنے مشکلات ‘ مسائل کو اس کمیٹی کے سامنے پیش کر سکیں گے انہی کے ساتھ روابط رکھیں تاکہ مشکلات کو کمیٹی دور کر سکے کمیٹی کی سربراہی جمال لانگو کریں گے ممبران میں ملک محی الدین لہڑی ‘ احمد نواز بلوچ ‘ماما نصیر مینگل‘ عزیز اللہ شاہوانی ‘ ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ ‘ زبیر جان مسیح ‘شوکت گجر پر مشتمل ہوگا ۔
3/31/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ‘ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ ملک نصیر شاہوانی ‘ موسیٰ بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں گزشتہ روز سردار کاریز میں پارٹی کے سرگرم کارکنان محمد اسماعیل مینگل ‘ محمد ابراہیم مینگل کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو جمیل عطاء رمائے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ‘ جاوید بلوچ ‘ ظفر نیچاری ‘ محمد حنیف لانگو ‘ کاول خان مری ‘ کامریڈ محمد انور مینگل ‘ مرتضیٰ بلوچ ‘ لالاعبدالغفار مینگل سمیت پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے مرحومین کے گھر جا کر ان کے بزرگ والد سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے پارٹی کے پارٹی متاثرہ خاندان میں غم میں برابرکی شریک ہے ۔
3/30/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان میں حقیقی ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں عوامی مینڈیٹ کے احترام سے ہی جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے بلوچ نوجوان قلم کو ہتھیار بنا کر حقوق کی جنگ لڑیں بلوچستان کے حق ملکیت و حاکمیت کو تسلیم کیا جائے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے پارٹی میں جوق در جوق عوام کی شمولیت ہماری فتح ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار کوز باغ کلی جیو سریاب میں منعقدہ تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ‘ جاوید بلوچ ‘ سردار عمران بنگلزئی ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ اسد سفیر شاہوانی ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ احمد نواز بلوچ ‘ حاجی فاروق شاہوانی ‘ نذیر لہڑی ‘ ٹکری شکور لہڑی ‘ نذیر رئیسانی ‘ٹکری مرزا خان بنگلزئی ‘ شیر احمد بنگلزئی ‘ میر ایوب لہڑی ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ دوست محمد بلوچ نے تنظیم کاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر باول خان بنگلزئی ‘ رحیم بنگلزئی ‘ شاہ جہان بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ مشرف دور سے لے کر اب تک مسلسل تمام مسائل کا خندہ پیشانی سے قومی جمہوری انداز میں مقابلہ کیا یہ جہدوجہد گروہی مفادات کیلئے نہیں بلوچستانی عوام کے حقوق کے حصول ‘ ہماری سرزمین کی تاریخ ‘ تہذیب ‘ تمدن کی حفاظت کیلئے ہے باوسائل سرزمین بلوچستان کی حق حاکمیت حق ملکیت کو تسلیم کروانے اور عوام کی پسماندگی بدحالی کے خاتمے ‘ چادر و چار دیواری کے تقدس کی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھ کر تمام حالات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے رہے سیاسی شعوری فکری طور پر بلوچ معاشرے میں شعور ‘ علم آگاہی حقوق کے حصول کیلئے بیداری کا فریضہ سر انجام دیتے رہے ہیں ہماری جدوجہد آئین کی روح کے مطابق ہے ہم اصولوں پر کاربند ہیں ہمارے شہداء نے بھی ناروا ‘ ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کے خاتمے جانوں کا نذرانہ پیش کیا پارٹی نے عملی جدوجہد کر کے ثابت کروایا کہ حقیقی معنوں میں عوام میں رہ کر ان کو جملہ مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام کے دلوں کی دھڑکن بی این پی بن چکی ہے پارٹی کی جڑیں مضبوط ہیں آمر و سول ڈکٹیٹروں کے دور میں پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جا سکا بلوچ ‘ پشتون ‘ ہزارہ سمیت دیگر اقوام یہ جان چکے ہیں کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے بی این پی ہی عوام کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت ہے جو حقیقی طور پر عوام کی خدمت کر رہی ہے مقررین نے کہا کہ گوادر سی پیک سمیت کسی بھی میگا پروجیکٹ کے مخالف نہیں ہم چاہتے ہیں کہ بڑے میگا پروجیکٹس بنائے جائیں لیکن سی پیک پر پہلا حق گوادر و مکران کے غیور بلوچوں اور بلوچستانیوں کا ہے حکومت بلوچستان کے اختیار کو تسلیم کیا جائے تعلیم ‘ انفراسٹرکچر ‘ دانش گاہیں ‘ ہسپتال اور روزگار پر پہلا حق گوادر اور غیور بلوچستانیوں کا ہے پانی سمیت تمام انسانی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے تاکہ غیر بلوچستانی کو ووٹ کا حق حاصل نہ ہو ان خدشات و تحفظات کو دور کرنے کے بعد عوام یہ باور کر سکیں گے کہ سی پیک سمیت میگا پروجیکٹس میں ہمارے عوام کیلئے بنائے جا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ بلوچ نوجوان قلم کو ہتھیار بنا کر حقوق کی جنگ لڑیں گے عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت سے ثابت ہوتا ہے کہ بی این پی بلوچستان کی بڑی عوامی جماعت بن چکی ہے عام انتخابات میں پارٹی بھرپور انداز میں کامیابی حاصل کرے گی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہماری کامیابی یقینی ہے عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریں گے عوام کے مینڈیٹ کے احترام سے جمہوری ادارے مضبوط و مستحکم ہوں گے ۔
3/30/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے کیچی بیگ میں کارنر میٹنگ منعقد ہوا جس سے پارٹی کے مرکزی کونسلر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خائف ہو چکے ہیں اکیسویں صدی میں بلوچ و بلوچستانی عوام جان چکے ہیں کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل جو کئی دہائیوں سے مسلسل ثابت قدم ہو کر عوام کے حقوق کی بات اصولی بنیادوں پر کر رہے ہیں عوام کی پسماندگی ‘ بدحالی ‘ غربت ‘ افلاس ‘ جہالت کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ عوام پارٹی بیرک تلے متحد ہو کر حقوق حاصل کرسکتے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام پارٹی کو ووٹ دیں گے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے جس طرح 2013ء میں عوام نے پارٹی کو مینڈیٹ دیا تھا جسے رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں چرا لیا گیا تھا آج عوام کو دھوکہ دینا ممکن نہیں عوام مفادات پرستوں کو جان چکے ہیں کرپشن ‘ اقرباء پروری کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔
3/30/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کا ایک اہم اجلاس کل بروز ہفتہ 31 مارچ سہ پہر 3 بجے برما ہوٹل نزد السراج پٹرولیم پمپ پر طلب کیا گیا ہے اجلاس میں انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے حوالے سے زمہ داریاں دی جائیں گی تمام عہدداران وقت مقرر پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all ) غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوئٹہ
3/30/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں بروز جمعہ 30 مارچ سہ پہر 3 بجے کلی جیو میں پروگرام منعقد ہوگا پارٹی کے تمام دوست اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all ) غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوئٹہ
3/30/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں بروز جمعہ 30 مارچ سہ پہر 3 بجے کلی جیو میں پروگرام منعقد ہوگا پارٹی کے تمام دوست اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all ) غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوئٹہ
3/26/2018 12:00:00 AM
اظھارے تعزیعتی پیغام حب پ ر بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی لسبیله کے ضلعی صدر واجه قاسم رونجو صاحب اور انکے ساجزادے میرے جانزیب رونجوصاحب دیگر بی این پی لسبیله کے ضلعی رھنماء کلیم الله کاکر حمیدالله شاھوانی ایدوکیٹ حاجی محمد مینگل مولاداد رند تحصیل حب کے جنرل سیکرٹری بشیراحمد مینگل ضلعی فناس سیکرٹری اقبال میروانی سنیر نایب صدرنوراحمد مینگل یاصف بلوچ عمران لاسی جنگی خان مینگل حلیم مینگل عالم مینگل عباس وادیله امان الله بلوچ پریس سیکرٹری عبدالحمید رونجو ضلعی لیبر سیکرٹری بشیر محمحودانی تحصیل گدانی کے صدر عبدالصمدبزنجو نیاز بلوچ سلیم بلوچ داکٹر سلیم مینگل داکٹر امام بخش عمرانی صالح شاھوانی رجب موندره شاکر موندره محمدنورمینگل عبدالجبار مینگل انور مینگل پرویز موندره بی ایس او حب زون کے صدر نزیر بلوچ معراج بلوچ جنیند بلوچ دیگر نے اپنے ایک تعزیعتی پیغام کے زریعے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کیچ کے عظیم ممتاز سیاسی سماجی رھنماء شے حیدر کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظھارکرتے ھرے الله اتعالی سے دعا کرتے ھوے کھاکه الله اتعالی مرحوم کو جنت الفردوس می جگه عطاء فرماے اور باقی لواحقین کو صبروتحمیل عطاء فرماے امین منجانب بی این پی لسبیله کے ضلعی رھنماء کلیم الله کاکر حب
3/24/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام بروز اتوار 25 مارچ سہ پہر 3 بجے کلی میر بشیر احمد شاہوانی نزد کلی بڑو سریاب اور شام 4 بجے بلوچی اسٹریٹ پر شمولیتی پروگرام منعقد ہونگے پارٹی کے تمام دوست اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all )غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوہٹہ
3/26/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) قوم پرستوں کو حکومت جانے کے بعد بلوچستان کی یاد آ گئی نام نہاد دعوؤں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکا جا سکتا ساڑھے چار سال فنڈز لیپس ہوتے گئے اور جو خرچ گئے وہ کرپشن کی نظر ہو ئے بلوچستان کے عوام کو تعلیم ، صحت جیسی سہولیات کی عدم فراہمی سابق حکمران کی نااہلی کا ثبوت ہے انتخابی اصلاحات کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب اخبارات میں زندہ رہنے کیلئے بلوچستان اسمبلی سے سابق حکمرانوں کا بل پیش کرنا مضحکہ خیز ہے بی این پی نے بلوچستان سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ، نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی ، یونس بلوچ ،ملک ابراہیم شاہوانی ، ملک رفیق شاہوانی ، عزیز اللہ شاہوانی ، چیئرمین قاسم پرکانی ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، محمد حنیف لانگو ، میر نبی بخش شاہوانی ، خادم حسین شاہوانی نے کلی سردے ملک بشیر اسٹریٹ میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیاتلاوت کلام پاک کی سعادت ثناء مسرور بلوچ اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جان محمد مینگل نے سر انجام دیئے اس موقع میر ظفر نیچاری ، غلام رسول مری ، رحیم داد شاہوانی ، صاحبزادہ سیف اللہ ، ناصر شاہوانی ، رحیم داد مینگل ، قادر شاہوانی ، عطاء اللہ ایڈووکیٹ اس موقع پر موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خادم حسین شاہوانی اور میر نبی بخش کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہونے کر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکمرانوں کو 2013ء میں عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا ساڑھے چار سالوں تک کرپشن ، اقرباء پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے بلوچستان میں غیر منصفانہ فنڈز کی تقسیم ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی زبوں حالی سے دوچار کر دیا گیا ساڑھے چار سالوں میں کھربوں روپے لیپس کئے گئے ان میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کی ترقی کیلئے فنڈز کا استعمال کر سکیں سابق حکمران کے پاس کوئی وژن نہیں تھا انہوں نے عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کیا 32ہزار پوسٹوں پر تعیناتیاں نہ کیں بلکہ بلوچ ، پشتون ، ہزارہ سمیت دیگر عوام کو اندھیرے میں رکھا بدحال بلوچستان کیلئے کچھ نہ کیا سریاب جیسی گنجان آبادی کو ترقیاتی اسکیموں میں نظر انداز کیا گیا لفاظی حد تک پیکیجز کا اعلان کیا گیا آج سریاب کے غیور بلوچ تعلیم ، صحت کی سہولیات سے محروم بے روزگاری کا شکار ہیں انہوں نے نفرتوں کو جنم دیا تعلیم ، صحت جیسے اہم شعبوں میں بھی لسانی بنیادوں پر تعیناتیاں کی گئیں اب جبکہ حکمران نہ رہی تو انہیں بلوچستان کی یاد آ گئی قراردادیں پاس کرانے کے یہ وقت نہیں وقت گزر چکا جب حکومت تھی تو انتخابی اصلاحات بل پر قرارداد لاتے اب مردم شماری اور انتخابی اصلاحات پر واویلا کا مقصد اخبارات میں زندہ رہنا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے اسمبلی فلور کو استعمال میں لا رہے ہیں بلوچستان کے بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، پنجابیوں سمیت دیگر اقوام میں اتنی سمجھ ہے کہ ان کی ڈرامہ بازی کو سمجھ سکیں اس وقت اقتدار کے عیوض بلوچستان کے عوام کو نظر انداز کیا اب جب اسمبلیوں کے تحلیل ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں اب پرتیاں مسائل کا حل نہیں بی این پی قومی جمہوری سیاسی قوت ہے عوام کے اجتماعی قومی مفادات کیلئے ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اسی لئے بلوچستانی عوام کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت ہماری کامیابی ہے سیاسی عوام قوت کی بدولت ہم عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے عوام کے پذیرائی ہمارے ساتھ ہیں عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہو گی تو ہم پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں قومی نابرابری ، محرومیوں ، پسماندگی کے خاتمے اور تعلیم ، صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ترقی کی جانب صوبے کو گامزن کریں گے پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ٹکری محمد اکبر شاہوانی ، اللہ یار جان شاہوانی ، محمد وحید شاہوانی ،غلام سرور لہڑی ، نذیر لاشاری ، عزیز بھٹو ، احمد نواز شاہوانی ، میر غلام مصطفی شاہوانی ، وسیم شاہوانی ، میر ظاہر شاہوانی ، آصف شاہوانی ، حنیف شاہوانی ، میر غفار شاہوانی ، نصیر احمد ساسولی ، میر سلمان شاہوزئی ، فصیح شاہوانی سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر بی این پی میں شمولیت کی -
3/23/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کے مرکزی رہنماء ارباب میر نواز کاسی اور پارٹی کے مرکزی رہنماء سید شہ نذیر بلوچ اور مصری کے خان مینگل کے انتقال پر مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات کی قربانیاں کسی بھی صورت فراموش نہیں کی جا سکتی ہیں ان کے جانے سے جو خلاء پارٹی میں پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا ان کی مخلصی ، ایمانداری ، ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی پارٹی قائد نے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی رہنماء ارباب میر نواز کاسی کی نماز جنازہ کلی احمد خان زئی میں ادا کی گئی مرحوم کی کلی احمد خان زئی کے مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی نماز جنازہ میں پارٹی کے مرکزی پارٹی قائمقام ملک عبدالولی کاکڑ ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ، موسیٰ بلوچ ، اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ، میر مراد مینگل ، یونس بلوچ ، اے این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ عمر فاروق کاسی ، احمد نواز بلوچ ، گامن خان مری ،نوریز مری ، حاجی اسماعیل گجر ، سابق چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی ، سابق ایم اے منظور احمد کاکڑ ،لقمان کاکڑ ، ملک محی الدین لہڑی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر اسماعیل ساتکزئی ، میر گہور خان ساتکزئی ، میر عارف لہڑی ، نذیر احمد بلوچ ، چیئرمین اقبال بلوچ ، ثناء اللہ لہڑی ، مصطفی قمبرانی ، مجیب لہڑی ، شکیل مینگل ، بابو مراد بلوچ ، میر قاسم پرکانی سمیت سیاسی ، قبائلی ، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی پارٹی بیان کے مطابق مرحوم کے انتقال پر تین روزہ تک پارٹی پرچم سر نگوں رہے گا بیان میں کہا گیا ہے ایسی عظیم ہستیاں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جنہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نظریات ، سوچ ، فکر کو تقویت دینے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا مرحوم مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے قیدوبند کی صعوبتیں خندہ پیشانی سے برداشت کیں بلوچ پشتون اتحاد و یکجہتی میں مرحوم کی کوششوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا پارٹی اپنے ان رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے آمر جنرل مشرف کی آمریت سے لے کر اب تک ہر مشکل میں ثابت قدم رہے پارٹی مرحوم کی خیالات و افکار کو تقویت دے گی ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ گروہی مفادات کو نظر کرتے ہوئے اصولی موقف کواپنا کر جہد کی پارٹی ان کے لواحقین ارباب رب نواز کاسی اور ان کے فرزندوں ، شہ حیدر بلوچ ، مصری کے مینگل کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے-
3/21/2018 12:00:00 AM
۔مرحوم جمال الدین رئیسانی کی بیوہ انتقال کر گئیں ۔ کوئٹہ (پ ر) مرحوم جمال الدین رئیسانی کی بیوہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ صادق رئیسانی ‘ صلاح الدین رئیسانی‘ محی الدین رئیسانی‘ بلاول رئیسانی کی والدہ‘ملک اشرف لہڑی‘ ملک فاضل لہڑی‘ملک میر محمد لہڑی اور ملک داؤد لہڑی کی ہمشیرہ تھیں فاتحہ خوانی کوچہ شیر محمد کلی دیبہ میں جاری ہے۔
3/22/2018 12:00:00 AM
Sheh Haider & Arbab Nawaz were our party assets , which produced a big vacuum
3/22/2018 12:00:00 AM
Sheh Haider & Arbab Nawaz were our party assets , which produced a big vacuum
3/22/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے صدر ادریس بلوچ جنرل سیکریٹری میر محمد ابراہیم ریکی سینیئر نائب صدر حاجی دین جان مینگل نائب صدر لالا لطیف ریکی انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر صابر ہیومن رائٹس سیکریٹری میرابراہیم توتازئی نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسلر ارباب نواز کاسی کی سیاسی و سماجی اور پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں دعا ہے اللہ پاک مرحوم کو مغفرت نصیب کریں جنت میں اعلی مقام نصیب کریں اور پسماندگان کو صبر دیں
3/22/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ صحبت پور کے کابینہ نے بی این پی کے سینیئر رہنما ارباب نواز کاسی اور بی این پی کیچ کے رہنما ممتاز و سیاسی سماجی شخصیت واجہ شے حیدر بلوچ کے وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک محرومیوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔
3/22/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ارباب محمد نواز کاسی انتقال کر گئے.. انا للہ و انا الیہ راجعون. بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ مرحوم ارباب نواز کاسی کی سیاسی ،سماجی، قبائلی اور پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ھے۔
3/22/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ارباب محمد نواز کاسی انتقال کر گئے.. انا للہ و انا الیہ راجعون. بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ مرحوم ارباب نواز کاسی کی سیاسی ،سماجی، قبائلی اور پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ھے۔
3/21/2018 12:00:00 AM
الیکشن کمیشن آف پاکستان (شعبہ تعلقات عامہ) پریس ریلیز مورخہ 21مارچ ، 2018ء الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 26 مارچ سے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیئے ۔ عام انتخابات 2018ء کے تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج ، اخراج اور کوائف کی درستگی کےلئے ملک بھر میں 14487 ڈسپلے سنٹرز قائم کردئیے ہیں جوکہ 26 اپریل 2018 سے چاروں صوبوں اور فاٹا میں عوام کی سہولت کےلئے کھول دئیے جائیں گے ۔ان ڈسپلے سنٹرز میں پنجاب 7928 سندھ 2585خیبر پختونخواہ 2545بلوچستان 1429شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کے تعاون سے الیکشن 2013ء کے بعد سے لے کر سال 2018ء کے ابتداء تک جن شہریوں نے نیا شناختی کارڈ بنوایا ہے ان کے ناموں کے اندراج کو انتخابی فہرستوں میں یقینی بنایا ہے ۔ مزید براں ایسے تمام ووٹروں کے ووٹ حذف کئے ہیں جن کی نادرا کے ریکارڈ میں فوتگی درج ہے یا وہ پاکستان کی شہریت ترک کر چکے ہیں یا کسی بھی وجہ سے ان کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔ نئے ووٹروں کے اندراج اور فوت شدہ ووٹوں کے اخراج کے بعد ابتدائی انتخابی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور انہیں ڈسپلے سنٹرز میں عوام الناس کے معائنہ کے لئےرکھا جائے گا۔ اور شہریوں کو یہ موقع فراہم کی جائے گا۔ کہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرستوں میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کریں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو اندراج ، اخراج اور درستگی کروائیں ۔ اس مقصد کے لئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ تما م اہل ووٹرز انتخابی فہرستوں میں اپنے نام کا اندراج ، ووٹ کی تبدیلی ، اخراج یا کوائف کی درستگی کرواسکیں۔ اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قومی مستقبل سازی کےلئے نوجوان مرد و خواتین کا ووٹ اندراج اور جمہوری عمل میں شرکت کرنا بہت ضروری ہے اور عام انتخابات 2018ء سے پہلے یہ تمام پاکستانیوں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کو یقینی بنائیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
3/21/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے صدر ادریس ریکی جنرل سیکریٹری میرابراہیم ریکی سینئر نائب صدر حاجی دین جان مینگل نائب صدر لالا لطیف ریکی ڈپٹی سیکرٹری لیاقت مینگل جوائنٹ سیکریٹری شیر احمد بلوچ انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر صابر سنجرانی ہیومن رائٹس سیکریٹری میرابراہیم مینگل پروفیشنل سیکریٹری داود کشانی لیبر سیکریٹری مقصود کشانی ودیگر نے اپنےتعزیتی بیاں میں کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے سینئر رہنما مصری خان مینگل کے انتقال سے پارٹی مخلص اور ایماندار ساتھی سے محروم ہوگئی مصری خان مینگل کی بلوچ قوم اور بلوچستان کے لیے ناقابل فراموش سیاسی قومی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم لوگ اللہ پاک سے دعا کرتے ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے
3/21/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کے صدر میر عبدالرشید مینگل سینٹرل کمیٹی کے ممبر واجہ یوسف فقیر.سابق سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر اکبر مینگل .سینئرنائب صدر میر عارف رئیسانی جنرل سیکٹری اختربلوچ ڈپٹی سیکٹری علی جان بلوچ اور جوائنٹ سیکٹری علی میر رئیسانی نے بی این پی خضدار کے سینئر رہنما مصری خان مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسری خان مرحوم پارٹی کا ایک نظریاتی رہنما کے ساتھ ایک اچھا استاد بھی تھا مشکل حالات میں خضدار میں پارٹی کو فحال رکھا اور فلاحی کاموں میں بہی پیش رھا الله سبحان ھو تعالئ سے دعا ہے موحوم کوبلند درجات عطا کریں آمین ۔
3/21/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے ضلعی ناہب صدر ویڑہ محمد رحیم منیگل ملک نثار احمد یاسین بلوچ رازق عمرانی میر عبدالفتاح عالیزئی حیب اللہ شاہوانی عبدالغفار شیفع منیگل عبدالغفور شاہوانی ناہب واحد غلام فاروق دہوار جاوید منیگل اور دیگر نےتعزیتی بیاں میں کہاہے کیہ بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے سینئر رہنما مصری خان مینگل کے انتقال سے پارٹی مخلص اور ایماندار ساتھی سے محروم ہوگئی مصری خان مینگل کی بلوچ قوم اور بلوچستان۔ کے لیے ناقابل فراموش سیاسی قومی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم لوگ اللہ پاک سے دعا کرتے ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
3/21/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی جیکب آباد کے ضلعی صدر گلاب جان مینگل اور ترجمان بابو نجیب زہری نے بی این پی خضدار کے سینیئر رہنما مصری خان مینگل کے وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے محروم کا اللہ پاک جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو اللہ صبر عطا فرمائے ۔آمین
3/21/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کے ترجمان نے بی این پی خضدار کے سینئر رہنما مصری خان مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی
3/20/2018 12:00:00 AM
نوشکی (نامہ نگار) بی این پی نوشکی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نسیم بلوچ,اراکین ضلع کونسل ریاض مینگل,رسول بخش مینگل,ثناء اللہ مینگل,رزاق بلوچ و دیگرنے بی این پی مستونگ کے سابق ضلعی صدر شہید نوراللہ بلوچ کی پہلی برس کے موقع پر اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں شہید نوراللہ بلوچ کو انکی قومی وسیاسی خدمات پر اسے خراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہا ہے کہ شہید نوراللہ بلوچ نے سخت مشکل,کھٹن اور تکلیفدہ حالات میں نہ صرف پارٹی کے پرچم کو تھامے رکھا.بلکہ پارٹی کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی. جب اس وقت اہل وطن ظلم و جبر, سیاسی رہنماوں اور کارکنان ٹارگٹ کلنگ اور گرفتاریوں کے بدنام زمانہ جبر سے گزر رہے تھے. شہید نور اللہ بلوچ نے اپنے جہد,فکر و نظریے کی بنیاد پر جو قومی و سیاسی خدمات سرانجام دے کرتاریخ میں نئی بھاب رقم کی.اسے ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا.انہوں نے کہاکہ شہید نور اللہ بلوچ ایک نڈر,دلیر,ذہین و قابل اور ثابت قدم انسان تھے.جسے ایک روڈ حادثے نے ہم سے چین لیا.تاہم اسکی قومی سوچ و فکر اور فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے.آج ضرورت اس امر کی ہے.کہ پارٹی کارکنان شہید نور اللہ بلوچ کے قومی سوچ و فکر کو اپنا کر صبر و برداشت اور روادری و احترام کے دامن مضبوطی سے تھامے رکھ کر قاہد بلوچستان جناب سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں متحدہ ہو کر قومی منزل کے لیے اپنے فعال اور مثبت کردار ادا کرکے اپنی جہد کے داہرہ کار کو وسیع سے وسیع تر کرے.تاکہ ہم اپنے قومی ہداف کے حصول میں کامیاب ہو.
3/20/2018 12:00:00 AM
قلات بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی ناہب صدد ویڑہ محمد رحیم منیگل نےالیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندی میں مستونگ قلات شہیدسکندآبادنوشکی اورچاغی پر مشتمل ایک نئے حلقے کی تشکیل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتےہوئےکہاکہ یہ پاکستان کاسب سے طویل اوربڑاحلقہ بن گیاہےجو ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں 10 لاکھ کی آبادی اور 11سوکلومیٹر کی 5اضلاع پر مشتمل خضدار کے حدود سے لیکر تفتان بارڈرتک طویل ترین حلقہ ہےاور یہاں کے عوام کےساتھ سراسرظلم اور زیادتی کے مترادف ہیں اورکسی صورت میں یہ حلقہ بندی قبول نہیں کرینگے اور اس طویل رقبے پر حلقہ بندی ایک ایم این اےکے امیدوارکیلئے انتخابی مہم چلانا انتہائی مشکل ہے تودوسری جانب اس 11 سو کلومیٹر پر مشتمل حلقے کےعوامی مسائل کاحل ایک ایم این اے کےلئے بھی مشکلات کا باعث بنے گااس سے ان اضلاع کے عوام کی احساس محرومیوں میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیگیلہذا مستونگ قلات سکندرآباد پرمشتمل پراناحلقہ بحال کیاجائیںاور نوشکی اور چاغی پر مشتمل نیاحلقہ بنایاجائےتاکہ عوامی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوانھوں نے کہاکہ اسلام آباد کی غلط پالسیوں کے باعث پہلے ہی بلوچستان احساس محرومی کاشکار ہے اور ایسے غلط اقدامات سےاحساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا اوربےچینی بڑھےگی انھوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر قلات مستونگ سکندرآباد پر مشتمل سابقہ حلقہ کی بحالی کی تحریک شروع کیاجائیگا
3/19/2018 12:00:00 AM
ڈیرہ مراد جمالی (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع نصیر آباد کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میر محمد اسماعیل مینگل منعقد ہوااجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ‘ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر عبدالغفور مینگل تھے اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ غلام علی بنگلزئی ‘ نائب صدر ندیم احمد رئیسانی ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہنواز مینگل ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد انور ساسولی ‘ انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر خالد مینگل ‘ لیبر سیکرٹری نیاز احمد سولنگی ‘ کسان و ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم مینگل ‘ خواتین سیکرٹری بی بی کریمہ بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور اور ضلع میں پارٹی کے سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیااور پارٹی کو درپیش مسائل آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں تنظیم کاری ‘ یونٹ سازی مہم کو بروز ہفتہ 24مارچ تک مکمل کیا جائیگا اور اس کے بعد ضلعی کونشن کا انعقاد ہو گا جس میں نئے کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا اجلاس میں پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی جانب سے تنظیمی امور کو نمٹانے کیلئے تشکیل کردہ دو رکنی کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ضلع میں درپیش تنظیمی امور سے متعلق دوستوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ ضلع نصیر آباد کے پارٹی کارکنوں کی پارٹی کو فعال و متحرک کردار ‘ سیاسی و جمہوری قومی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں سراہا یہ دوستوں کی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نصیر آباد میں بھی پارٹی کی عوامی پذیرائی و حمایت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے دوستوں نے تمام تر مشکل حالات میں اذیتوں ‘ تکالیف کا سامنا کرتے ہوئے خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کیا اور کسی قسم کی جدوجہد و قربانی سے دریغ نہیں کیا اور یہ ثابت کیا کہ بی این پی کے کارکنوں کو یہاں کے عوام سے کسی بھی صورت میں دور نہیں کیا جا سکتا پارٹی کے اصولوں موقف ‘ سیاسی ‘ جدوجہد ‘ قربانیاں یہاں کے عوام کیلئے کھلی کتاب کی مانند ہیں جنہوں نے ہر مشکل ‘ سخت کھٹن حالات میں بلوچستان قوم کو درپیش مسائل اور بلوچستان میں روا رکھے گئے پالیسیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کے مانند کھڑے ہو کر سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہر فورم پر استحصالی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی اور کبھی بھی قومی ‘ سیاسی جمہوری جدوجہد اور اصولوں پر سودا بازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج صوبے سمیت ملک بھر میں بی این پی کے نظریاتی سیاست وجدوجہد کو نہایت قرار و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے یہاں کے عوام کی نظریں پارٹی کے سیاست ‘ موقف ‘ جدوجہد پر مرکوز ہیں پارٹی کسی صورت میں کارکنوں کی محنتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور نہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائیں گے کیونکہ کارکنوں کی جدوجہد اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی جدوجہد کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن تمام تر توانائیوں کو پارٹی کو مضبوط بنانے پر مرکوز رکھیں مضبوط جماعت ہی آنے والے انتخابات اور بلوچستان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کو درپیش مسائل و بحرانوں سے نکالنے کیلئے سردار اختر جان مینگل کی قیادت و بی این پی کا پلیٹ فارم ہے کیونکہ دیگر جماعتوں نے یہاں کے عوام کو مایوس کیا اور بلوچستان کے اجتماعی قومی مسائل کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی نظر انداز کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کی جس کے نتیجے میں وہ آج یہاں کے باشعور عوام کا سامنا نہیں کر پا رہے اس تفریق کو پورا کرنے کیلئے پارٹی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی حقیقی جدوجہد کیلئے رہنمائی کرتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔
3/19/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ‘ پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نواب امان اللہ خان زہری نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بی این پی ہنہ اوڑک کے یونٹ سیکرٹری ابدالی کاکڑ کے چچا اور ہنہ اوڑک یونٹ کے ممبران اعجاز احمد کاکڑ ‘ بلال احمد کاکڑ کے والد مولا داد کاکڑ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ‘ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ ملک فرید شاہوانی ‘ آغا محمد شاہ نے مرحوم کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
3/16/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر ) انتخابات میں آر اوز نہیں عوام کا فیصلہ قبول کرینگے، صاف شفاف منصفانہ انتخابات کرا ئے جائیں ، ساڑھے چار سال تک حکمرانوں نے عوام کو دھوکے میں رکھا ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام زرغون روڈ میں کرسچن برادری کے سینئر ز ورکروں کا اجلاس غفور ٹاؤن ، کلی حبیب کیچی بیگ ، کلی غلام کیچی بیگ ، لانگو آباد سریاب روڈ میں پارٹی کے پروگرامزسے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ، مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ، سردار عمران بنگلزئی ، یونس بلوچ ، میر غلام رسول مینگل ، ملک محی الدین لہڑی ، لقمان کاکڑ ، اسد سفیر شاہوانی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، رضا جان شاہی زئی ، الف الدین کرد ، ٹائٹس جانسن ، نثاری کھوکھر ، احتشام مسیح ، عشرت مسیح ، ازیک مسیح ، جاوید مسیح اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے جو بلا رنگ و نسل ، مذہب کی خدمت پر یقین رکھتی ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے حالیہ تنظیم کاری ، پروگرامز میں عوام کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ پارٹی کو عوام میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ہم تنگ نظری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ انسانیت کی خدمت ، اقدار ، انسانیت کے فروغ کیلئے سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں ساڑھے چار سالوں تک حکمران کرپشن ،ا قرباء پروری ، لوٹ مار کے علاوہ عوام کو کچھ نہ دے سکے عوام کو مزید استحصال کا نشانہ بنایا گیا عوام کو معاشی ، معاشرتی مشکلات سے دوچار کیا گیا جنہوں نے بڑے دعوے کئے انہی کے دور میں عوام پسماندگی ، بدحالی ، غربت ، بے روزگاری کا شکار ہے جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ان کی نااہلی کا ثبوت یہ ہے کہ ان کے دور میں کھربوں روپے لیپس ہوئے نوجوان ساڑھے چار سالوں سے بے روزگار دھر دھر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام ذہنی کوفت سے دوچار ہوتے رہے ہماری جدوجہد کا محور عوام کے اجتماعی مفادات ہیں ہم رنگ نسل ، ذات پات پر یقین نہیں رکھتے مسیح برادری ، سمیت ہندوؤں کو حقوق دلوانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں وہی معاشرے مستحکم رہتے ہیں جہاں پر انصاف کا بول بالا ہو قومی نابرابری ، ناانصافیوں کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں رواں سال کے انتخابات بی این پی کی کامیابی کا سورج لے کر طلوع ہوں گے انتخابات میں آر اوز نہیں عوام کا فیصلہ قبول کریں گے عوام کی حقیقی طاقت بی این پی ہے جوق در جوق لوگوں کی پارٹی میں شمولیت ہماری جیت ہے تمام اقوام کو آپس میں شیروشکر کر کے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں جمہوریت کے استحکام کیلئے لازم ہے کہ صاف شفاف منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام کو باور ہو کہ ووٹ کی طاقت سے جو حکومت بنے گی وہ عوامی حکومت ہو گی جو اختیار کے عوام عوام کے حقیقی جذبات و احساسات کی ترجمانی کرے گی -
3/15/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت کلی سردہ میر بشیر احمد شاہوانی اسٹریٹ پر شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں میر خادم شاہوانی ٹکری محمد اکبر شاہوانی میر نبی بخش شاہوانی آللہ یار خان شاہوانی میر قدرت شاہوانی غلام سرور لہڑی نذیر لاشاری عزیز بھٹو میر احمد نواز شاہوانی میر علی نواز شاہوانی میر غلام مصطفٰی شاہوانی وسیم شاہوانی میر جمیل شاہوانی میر مسعود شاہوانی میر نصیر شاہوانی میر آصف شاہوانی حنیف شاہوانی شیر زمان شاہوانی میرغفار شاہوانی نصیر احمد ساسولی میر سلمان شاہوانی میر فتح شاہوانی اپنے سینکڑوں ساتھیوں نے شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ملک نصیر احمد شاہوانی شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے دوست پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
3/12/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع ہرناٸی کے جانب سے ہرناٸی بچاو تحریک کے نومنتخب کابینہ کے چیرمین عبدالباقی ترین ANP .ڈپٹی چیرمین حاجی سید محمد جمعت اسلامی ۔۔صدر نزیر شاہ PTI .سنٸر ناٸب صدر خیر محمد پشتونخوا ۔ناٸب صدر کفایت اللہ JUI .جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان BNP .ڈپٹی جنرل سیکرٹری میرعثمان ترین NP .انفارمیشن سیکرٹری شاہ حسین بلوچ میڈیا پریس۔فنانس سیکرٹری یایسن ترین PPP ۔قانونی مشر عبدالمصور ترین اور پنچاٸت صدر ملک آزاد خان ملازٸی ملک دادمحمد ترین ملک اسرار ترین ملک مہراللہ ترین ملک سلطان ترین ملک عاصم ترین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں غلط مردم شماری اورغلط حلقہ بندیوں کی وجہ سے ہرناٸی پی بی 22 کو زیارت کے ساتھ ملانے کے خلاف بھرپور جدوجہد کرتے رٸیگے
3/10/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی نیلامی کے بعد حکومت بلوچستان اپنے سینٹرز کی فروخت کیلئے اسلام آباد میں بیٹھی ہے۔ صوبائی حکومت کو خرید وخروخت سے فرست نہیں عوامی مسائل کیا حل کریگی۔سینیٹ جیسا مقدس ادارہ جو ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کی ترقی خوشحالی اور بقاء کی ضامن ملک میں آئین ، پارلیمان اور جمہوریت کے تحفظ کا قلعہ ہے وہاں ایسے لوگوں کو بٹھایا جارہا ہے جنہوں نے انتخابات کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے بجائے محفوظ پناہ گاہوں میں بیٹھنے کو ترجیح دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے زیر اہتمام شہید سلیم بٹ یونٹ فاطمہ جناح روڈ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنماؤں غلام نبی مری ،سید ناصر علی شاہ ہزارہ ، حاجی اسماعیل گجر، لقمان کاکڑ ،،رضاشاہی زئی ،ملک فرید شاہوانی ، آغا محمد شاہ ، گنیش لعل راجپوت ، فہیم بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوے حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سود وضیاع میں شریک تمام اقوام یہاں کی مقامی ہیں۔ماضی میں صوبے کی نوکریوں کی بندر بانٹ ،وسائل کو لوٹنے اور افسر شاہی کو نوازنے کی خاطر صدیوں سے آبادافراد کے درمیان لوکل اور ڈومیسائل کی بنیاد پرتنازعات کو ہوادی گئی جس کا نقصان بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ،پنجابی سمیت تمام اقوام کو یکساں بھگتنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر صوبے سے ڈومیسائل کا خاتمہ کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بولان میڈیکل کالج سے ڈاکٹر سعید بلوچ کااغواء4 نے ایک مرتبہ پھر سیاسی کارکنوں کو کرب میں مبتلا کررکھا ہے ،ماورائے آئین اقدامات سے بلوچستان میں قیام امن کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ڈاکٹر سعید بلوچ نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو سزا کے تعین کے لئے عدالتیں موجود ہیں انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے عدالتیں جو فیصلہ دیں اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے لئے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی گئی ہے جس کا مقصد صوبے میں جاری سیاسی بحران کو برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت برائے نام ہے میڈیا کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہوکر تھانوں کے چکر ،سبزیوں کو تلف اور ہوٹلوں اور فروٹ کی دکانوں کا دورہ کرکے چند ایک افراد کو پیسوں سے نوازنا حکومت نہیں کہلاتی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو آئندہ انتخابات میں پچھلی حکومت کا احتساب اور آنے والی حکومت کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔دریں اثناء4 نوابزدہ لشکری رئیسانی نے گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ہزارہ نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور بولان میڈیکل کالج میں مغوی ڈاکٹر سعید بلوچ کی بازیابی کیلئے قائم ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔
3/11/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی و ضلعی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی زیرصدارت سراوان ہاؤس میں منعقد ہوا ۔جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران اخترحسین لانگو ‘ سردار عمران بنگلزئی ‘ احمد نواز بلوچ ‘ حاجی باسط لہڑی ‘سید ناصر علی شاہ ‘ اسماعیل گجر ‘ اختر شاہ کھرل ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ ملک محئی الدین لہڑی ‘ یاسر بنگلزئی اور ذبیر جانسنس نے شرکت کی۔اجلاس جو حلقہ بندیوں سے متعلق اس پر غور و خوض کیا اور تفصیلی جائزہ لیا اور کہا گیا کہ بلوچستان میں چند علاقوں میں حلقہ بندیوں سے متعلق جن اضلاع کو خدشات و تحفظات ہیں ۔ان کے علاقوں کی حلقہ بندیوں قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہوئی ہیں وہ فوری طورپر ایک ہفتہ میں تحریری طورپر تحفظات ‘ خدشات اور اعتراضات پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ارسال کریں تاکہ پارٹی ان اعتراضات کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کے لئے اقدام اٹھائیں ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بی این پی بلوچستان کی مجموعی ‘ اجتماعی ‘ قومی مفادات کے حصول کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اورماضی میں بھی مستقل مزاجی اور عوامی خدمت کو اپنا اشہار سمجھتی ہے اور مختلف سماجی معاملات کے حوالے سے ان کے حل کے لئے جدوجہد کو اولیت دیتی ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کی اجتماعی مسئلوں کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرے گی تاکہ غیور عوام کی معاشرتی نسلوں کو کسی حد تک حل کرنے کی جانب لے جایا جائے اجلاس مسلسل ایک ہفتہ جاری رہا جس میں تفصیل کے ساتھ بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلیوں تمام علاقوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی علاقوں کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ برتی جائے اور ان کے جو بھی خدشات ہیں انہیں دور کرنے کے لئے اقدامات اور کوششیں کی جاسکیں۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی نیلامی کے بعد حکومت بلوچستان اپنے سینٹرز کی فروخت کیلئے اسلام آباد میں بیٹھی ہے۔ صوبائی حکومت کو خرید وخروخت سے فرست نہیں عوامی مسائل کیا حل کریگی۔سینیٹ جیسا مقدس ادارہ جو ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کی ترقی خوشحالی اور بقاء کی ضامن ملک میں آئین ، پارلیمان اور جمہوریت کے تحفظ کا قلعہ ہے وہاں ایسے لوگوں کو بٹھایا جارہا ہے جنہوں نے انتخابات کے بعد اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے بجائے محفوظ پناہ گاہوں میں بیٹھنے کو ترجیح دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے زیر اہتمام شہید سلیم بٹ یونٹ فاطمہ جناح روڈ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنماؤں غلام نبی مری ،سید ناصر علی شاہ ہزارہ ، حاجی اسماعیل گجر، لقمان کاکڑ ،،رضاشاہی زئی ،ملک فرید شاہوانی ، آغا محمد شاہ ، گنیش لعل راجپوت ، فہیم بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوے حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سود وضیاع میں شریک تمام اقوام یہاں کی مقامی ہیں۔ماضی میں صوبے کی نوکریوں کی بندر بانٹ ،وسائل کو لوٹنے اور افسر شاہی کو نوازنے کی خاطر صدیوں سے آبادافراد کے درمیان لوکل اور ڈومیسائل کی بنیاد پرتنازعات کو ہوادی گئی جس کا نقصان بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ،پنجابی سمیت تمام اقوام کو یکساں بھگتنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر صوبے سے ڈومیسائل کا خاتمہ کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بولان میڈیکل کالج سے ڈاکٹر سعید بلوچ کااغواء4 نے ایک مرتبہ پھر سیاسی کارکنوں کو کرب میں مبتلا کررکھا ہے ،ماورائے آئین اقدامات سے بلوچستان میں قیام امن کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ڈاکٹر سعید بلوچ نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو سزا کے تعین کے لئے عدالتیں موجود ہیں انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے عدالتیں جو فیصلہ دیں اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے لئے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی گئی ہے جس کا مقصد صوبے میں جاری سیاسی بحران کو برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت برائے نام ہے میڈیا کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہوکر تھانوں کے چکر ،سبزیوں کو تلف اور ہوٹلوں اور فروٹ کی دکانوں کا دورہ کرکے چند ایک افراد کو پیسوں سے نوازنا حکومت نہیں کہلاتی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو آئندہ انتخابات میں پچھلی حکومت کا احتساب اور آنے والی حکومت کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔دریں اثناء نوابزدہ لشکری رئیسانی نے گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ہزارہ نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور بولان میڈیکل کالج میں مغوی ڈاکٹر سعید بلوچ کی بازیابی کیلئے قائم ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔
3/10/2018 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع نوشکی کے زیر اہتمام مرکزی کال پر پارٹی کے مرکزی جواہنٹ سیکرٹری نزیر بلوچ کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف11 مارچ بروز اتوار صبح 10:00جے کو پارٹی آفس سے ریلی نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا تمام ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ منجانب ۔بی این پی ڈسڑکٹ نوشکی
3/10/2018 12:00:00 AM
دالبندین۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے زیر اہتمام مرکزی کال پر پارٹی کے مرکزی جواہنٹ سیکرٹری نزیر بلوچ کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف11 مارچ بروز اتوار صبح 9:30بجے کو پارٹی آفس سے ریلی نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا تمام ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ منجانب ۔بی این پی ڈسڑکٹ چاغی
3/8/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں تواتر کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ایک بار پھر کوئٹہ کو لہو لوہان کیا جا رہا ہے گزشتہ چند دنوں سے ہزارہ قوم کے فرزندوں ، پولیس جوانوں کی قتل و غارت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے پارٹی نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل ، قومیت ، فرقے سے بالاتر ہو کر بے گناہ انسانوں کے قتل و غارت گری کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے حکمرانوں و ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ عوام کو آپس میں شیروشکر کرنے کیلئے اقدامات کئے لیکن بدقسمتی سے کوئٹہ میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں بے گناہ قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں انتظامیہ امن و امان کی مد میں اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے حکمران اور انتظامیہ ناکام دکھائی دے رہے ہیں بی این پی بے گناہ انسانوں کے قتل و غارت گری کی مذمت کرتی رہی ہے حکومت فوری طور پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کرے اس کے برعکس بی این پی عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کو ترجیح دے گی پارٹی بی این پی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے -
3/8/2018 12:00:00 AM
آل یو سی ڈاک انام بوستان بابو محمد رحیم مینگل کرکٹ ٹورنامنٹ زارو چاہ فاہنل میچ کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر بی این پی کے ممبر سی سی بابو محمد رحیم مینگل تھے آس موقع پر حاجی بہادر خان مینگل سردار محمد بخش مینگل میر خورشید جمالدینی ظہور احمد مینگل حاجی عزیز بادینی حاجی کمال خان زھری سردار لونگ خاں مینگل سخی دارو خان مینگل ماسٹر نعمت اللہ ماسٹرآحمد بخش چیرمین خدا بخش مہر اور علاقے کے معتبرین عماہدین و سینکڑوں شاہقین موجود تھے آس موقع پر مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل وہ میدان ھے جس کے داہرہ کار میں رہنے والے تعصب و تنگ نظری سے پاک وسیع النظر سوچ کے مالک ھوتے ھیں اور یہی بی این پی کی پالیسی ھے کیونکہ تعصب و تنگ نظری قوموں کی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر کے عوامی حقوق کو غضب کرنے والوں کیلیے راہیں ھموار کرتی ھے یہی وجہ ھے کہ چند مفاد پرست عناصر عوامی اتحاد کی بیخ کنی کر کے اپنی نفرت و تعصب کی سوچ کو پروان چڑھانے کی طرز سیاست سے عوام کو ذہنی پسماندگی کی دلدل میں دھکیل رہے ھیں نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ھے کہ وہ منفی سوچ و حرکتوں کی بیخ کنی کیلئے مثبت سوچ و سیاسی طرز فکر کی فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں
3/8/2018 12:00:00 AM
ہارس ٹریڈنگ سے کامیاب ہونے والوں کا ترقی کے دعویٰ باعث حیرت ہے، لشکری رئیسانی
3/6/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ‘ قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بی این پی لوڑ کاریز یونٹ کے ضلعی کونسلر عنایت اللہ کرد کے جواں سال کزن لعل خان کرد کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ‘ ضلعی سینئر نائب صدر یونس بلوچ ‘ احمد نواز بلوچ ‘ میر محمد اکرم بنگلزئی ‘ شکیل بلوچ ‘ حاجی باسط لہڑی ‘ اکبر کرد ‘ عبدالحئی لہڑی‘ ظریف بلوچ و دیگر نے مرحوم کے گھر جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
3/6/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین نواب امان اللہ زہری ‘ غلام نبی مری نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں پنجگور میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نذیر بلوچ کے گھر پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے بلا جواز چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ وہ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے مرعوب ہو کر قومی تحریک کی جدوجہد سے دستبردار ہو جائیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے بی این پی رہنماؤں کارکنوں کو ظلم و ستم ‘ قتل و غارت گری اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کے باوجود بھی پارٹی کے دوستوں نے قومی تحریک کی جدوجہد سے راہ فرار اختیار نہیں کی اور نہ خوف و ہراس کا شکار ہو کر بلوچ قومی تحریک کے سیاسی قومی جمہوری جہد سے دستبردار ہوئے پارٹی کے دوستوں کی قربانیوں ‘ ثابت قدمی ‘ مستقل مزاجی کے نتیجے میں آج پارٹی کی عوامی پذیرائی ‘ تائید میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں کے پارٹی کے اصولی موقف ‘ جدوجہد ‘ قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے پارٹی کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ناعاقبت اندیش حکمرانوں اور ان کے گماشتوں پر باور کرانا چاہتے ہیں کہ ایسے بزدلانہ غیر سیاسی غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے پارٹی کے سیاسی نظریاتی کارکنوں کو قومی جہد کی تحریک سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ آج پورے صوبے میں پارٹی کے کارکنوں کے قومی تحریک کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں
3/4/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ڈیرہ غازی کے طلباء و طالبات کے لئے میڈیکل کالجز کے میں کوٹہ مختص نہ کرنے انہیں تعلیم کے زیور سے دور رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ شریف ، راجن پور اور ڈیرہ جات کے پسماندہ بلوچ علاقے جو اکیسویں صدی میں بھی پسماندگی سے دوچار ہیں عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پسماندہ علاقوں کے نوجوان طلباء و طالبات کیلئے ووکیشنل نشستیں مختص نہ کرنا قابل افسوس امر ہے جبکہ پورے ملک میں پسماندہ ترین علاقوں کیلئے کوٹہ سسٹم رائج ہے مگر ان علاقوں کیلئے کوٹہ مختص نہ کرنا دانستہ طور پر یہاں کے بلوچ عوام کو مزید محرومیوں کی جانب دھکیلنے کی کوشش ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ڈیرہ جات ، راجن پور سمیت بلوچ علاقوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے تاکہ ان کو بنیادی انسانی حقوق سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں معاشی و معاشرتی طور پر ترقی کے مواقع میسر آ سکیں جس طرح دیگر علاقوں میں ترقی و خوشحالی کیلئے پروجیکٹس اور بہتر تعلیم کی سہولیات دی جا رہی ہیں اسی طرح مذکورہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ احساس محرومی میں اضافہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں حکومتی ارباب و اختیار ٹھس و مس نہیں ہو رہے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں انہیں ان طرح نظر انداز کرنا کسی بھی صورت درست نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ڈیرہ جات کے بلوچ قبائل کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے اور اب بھی ہم ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کو ترجیح دیں گے فوری طور پر سراپا احتجاج طلباء کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ڈیرہ جات ، تونسہ شریف ، راجن پور کیلئے سیٹیں مختص کر کے انہیں دی جائیں تو ان کا آئینی حق بھی ہے حکمران نے اگر ان کی بات نہ سنی تو پارٹی سیاسی و اخلاقی طور پر ان کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی -
3/5/2018 12:00:00 AM
..لیاقت علی ایدووکیٹ ڈاکٹر قیصر بنگالی کا پاکستان کے معروف اکنانومسٹ ہیں۔ڈاکٹر بنگالی ایسے ماہرین اقتصادیات میں سے نہیں ہٰیں جواعداد و شمارکی جادو گری سےعوام کو بے وقوف بناتےاورحکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ ان کا فوکس پاکستان کے محروم عوام ہیں وہ ان کے مسائل اور مشکلات کو اٹھاتے اور ان کےممکنہ حل کی راہ سجھاتے ہیں۔ انھوں نے رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے بلوچستان کو درپیش معاشی، ادارہ جاتی اور سماجی ترقی سے جڑے مسائل کے بارے میں کتاب لکھی ہے۔ A Cry for Justice نام سے لکھی گئی اپنی اس کتاب میں ڈاکٹر قیصر بنگالی نےٹھوس شہادتوں اور قابل اعتبار اعداد وشمار کی مدد سے بلوچستان کو درپیش مختلف النوع مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ ڈاکٹر بنگالی کی یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے جس میں بلوچستان کے مختلف مسائل اور اس کی معاشی اور سماجی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ بلوچستان اور قدرتی گیس کو باہم لازم ملزوم سمجھا جاتا ہے ڈاکٹر قیصر نے قدرتی گیس سے جڑے مسائل اور اس سے حاصل ہونے والے ریونیو پر بھی بحث کی ہے۔ بلوچستان کے ملنے والےترقیاتی فنڈز، ان کا استعمال اور سول سروسز کا بحران بھی ڈاکٹر صاحب کی کتاب کا فوکس ہے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کا موقف ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی غیر ارادی نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے اور یہ منصوبہ بندی مرکز کی سطح پر کی جاتی ہے۔بلوچستان کو منظم انداز میں اس کے قدرتی وسائل سے محروم کیا جارہا ہے۔اس کے وسائل پاکستان کے دوسرے صوبوں میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ قدرتی گیس 1952 میں سوئی میں دریافت ہوئی تھی۔ 1955 میں بذریعہ پائپ لائن یہ ملک کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں پہنچنا شروع ہوگئی تھی لیکن بلوچستان کو، جہاں سے یہ گیس نکلتی ہے 1984 میں ملی۔ اس سے قبل گیس بلوچستان کے کسی شہر کو میسر نہیں تھی۔ اب صورت حال یہ ہے کہ بلوچستان کے قدرتی گیس کے وسائل بہت حد تک کم ہورہے ہیں۔ سوئی جو ایک وقت میں قدرتی گیس کی سپلائی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب وہاں گیس کے ذخائربہت حد ختم ہوچکے ہیں۔آنے والے دس سالوں میں سوئی میں گیس کے ذخائیر ختم ہوجائیں گے۔ اس صورت حال میں ان افراد اور اداروں کا کیا بنے گا جنھوں سوئی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔بہت سے لوگوں نے اپنی عمر بھر کی کمائی سے وہان رہائش کے لئے گھر تعمیر کئے تھے۔ بہت سے اداروں نے وہاں اپنا انفراسٹرکچر تعمیر کیا تھا لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ سوئی قریب المرگ ہے۔ جب ہم سوئی کی گیس کراچی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی صنعتوں کو انتہائی معمولی قیمت پر فراہم کر رہے تھے ہم نے یہ کیوں نہ سوچا کہ اس گیس نے ایک دن ختم بھی ہونا ہے اور اس دن کے لئے ہم نے کیا منصوبہ بندی کی تھی؟ ڈاکٹر قیصر بنگالی بلوچستان کی ترقی کی صورت حال پر بھی نالاں ہیں۔1982 سے آج تک جتنی بھی سٹڈیز ہوئی ہیں ان کے مطابق پاکستان کے جن اضلاع کو انتہائی پسماندہ قرار دیا گیا ہے ان میں سے تین چوتھائی کا تعلق بلوچستان سے ہے۔2001 کی ایک سٹڈی کے مطابق ماسوائے کوئٹہ بلوچستان کے 26 میں سے 24 اپنے معاشی اور سماجی اشاریوں کے اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ بلوچستان کی 88 فی صد آبادی کا شمار پاکستان کی انتہائی محروم اور پسماندہ عوام میں ہوتا ہے ۔ مختلف ادوار میں ہونے والی سٹڈیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے ذرائع آمدن محدود بلکہ بعض صورتوں میں نہ ہونے کے برابر ہیں، انفراسڑکچر معدوم اور تعلیم نام کی چیز مفقود ہے۔ انسانی زندگی کی بقا کے لئےپانی بنیادی ضرورت ہے اور بلوچستان میں پینے کا پانی سرے سے میسر نہیں ہے۔ بلوچستان میں رہائشی سہولتوں کے فقدان کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 1990 اور 2016 کے درمیانی سالوں میں حکومتی سطح پر کوئی رہائشی سکیم لانچ نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ 2010 تک رہائشی سکیموں کی ذمہ داری وفاقی حکومت کے پاس تھی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ 2010۔2020 کے لئے جو رہائشی سکیمیں اور دفاتر تعمیر کرنے کے منصوبے بنائے گئے ہیں وہ تمام کے تمام سیکورٹی اداروں اور سول سروسز کی رہائشی اور دفتری ضرورتوں کو پیش نظر رکھ بنائے گئےہیں۔ بلوچستان کو درپیش معاشی،سماجی مسائل کو سمجھنے کے لئے ڈاکڑ قیصر بنگالی کی یہ کتاب ہمیں ریاستی بیانیہ سے مختلف منظر نامہ پیش کرتی ہے۔ ریاستی بیانیہ محض وعدوں اور تسلیوں کا مجموعہ ہے جب کہ یہ کتاب ہمیں بلوچستان کے بارے میں ٹھوس ،حقائق سے روشناس کراتی ہے ۔
3/5/2018 12:00:00 AM
وہ کونسی داستاں ہے کہ لکھنے کے وقت مورخ کی قلم پہ لرزہ طاری ہوگا اس کی چیخ و پکار ساتویں آسمان تک پہنچے گا..تاریخ پڑھنے والوں کی آنکھوں پہ تاریکی چھائی گئ سننے والوں کے کانوں میں استغفراللہ کی گونج گونجتی ریے گی۔۔۔ معلوم نہیں؟ وہ داستان میسکین روڈ بلیدہ کی ہوگئی۔۔ جیسے 25 جنوری 2018 کو ایک بار واجہ اسمائیل بلیدی نے افتتاح کرنے کا دعوئ کیا تھا۔ اسی دن حلقے کا ایم پی اے فتح بلیدی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کیا تھا۔۔ 25 جنوری 2018 کو ہی واجہ ظہور بلیدی صاحب نے بھی فیس بک پہ اسٹیٹمینٹ اور فوٹو اپلوڈ کئے تھے دی جس میں وہ افتتاحی پروگرام میں روڈ کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔گوں کہ ظہور بلیدی نے خود افتتاح کا دعوئ تو نہیں کیا تھا مگر ظہور بلیدی سوشل میڈیا ٹیم نے روڈ کریڈٹ ظہور بلیدی صاحب کو ہئ دے رہے تھے۔ ۔۔۔ ہم نے بھی یہی سوچا تھا کہ یہ افتتاحی تقریب کی بحث وہیں پر حتم ہوجائے گی۔۔۔لیکن جی نہیں۔۔ کل ایک بار پھر وہی روڈ کو افتتاح کرنے کے لیے اسمائیل بلیدی اور ظہور بلیدی نے میدان تیار کر رکھے ہیں۔۔۔ افتتاح پہ افتتاح افتتاح پہ افتتاح ہوتا جائے گا۔۔۔ ہم عوام تو ہیں ہی سادے بھلے انسان۔۔ مگر جناب سیاستدان آپ لو
3/1/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر پارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے -
3/1/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر بلوچ کے ساتھ ضلع ڈی پی او پنجگور کے ناروا سلوک اور بلا وجہ حراساں کرنے ،ان کے فرزند پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اس سے قبل بھی ناروا اور ناانصافیوں پر مبنی اقدامات کئے گئے پارٹی رہنماؤں کو دیوار سے لگانا ممکن نہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کے عزائم کامیاب ہوں گے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میر نذیر بلوچ کے ساتھ پنجگور پولیس کے اعلیٰ حکام کی ناروا سلوک اور انتقامی کارروائی اور ذہنی کوفت سے دوچار کرنے کیخلاف پارٹی کی جانب سے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 5مارچ کو پنجگور ، تربت ، گوادر ، خضدار ، قلات ، مستونگ ،لسبیلہ ، کراچی جبکہ 8مارچ کو نصیر آباد ، جعفر آباد ، جیکب آباد ، جھل مگسی ، شہداد کوٹ ، صحبت پور ، بولان ، سبی ہرنائی اور 11مارچ کو کوئٹہ ، نوشکی ، چاغی ، خاران ، واشک ، لورالائی ، ڈیرہ غازی خان ، موسیٰ خیل ، بارکھان اور کوہلو میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں پارٹی رہنماؤں کارکنوں کو مختلف حوالوں سے ہراساں کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں پارٹی قومی جمہوری سیاسی جہد کرتی آ رہی ہے اور بلوچستان کے کسی بھی طبقہ فکر کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرے گی -
3/1/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ(پ ر )بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہاہے کہ بلوچستان کے سیاسی اکابرین نے جن اصولوں کا تعین کیا تھا آج اہم اس سے کوسوں دور چلے گئے ہیں ون یونٹ کے خاتمے میں ایوبی آمریت کیخلاف جدوجہد کرنے والوں کی سرزمین پر وہ لوگ حکمران ہیں جنہیں سیاست کی ابجد تک کا علم نہیں پیسے کی ریل پیل سے منتخب ہوکراسمبلی کے ایوانوں تک رسائی حاصل کرنے والوں کا احتساب سیاسی کارکنوں نے کرنا ہے، صوبے میں 44ووٹوں کی روایت ڈالنے والے آواران میں کھلی کچہری لگاکر شورش کا شکار عوام کی داد رسی کریں سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی باز گشت صوبائی سیاسی جماعتوں کیلئے کسی بڑے المیہ سے کم نہیں،سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا واک واختیار صوبائی حکومت کے حوالے کیاجائے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے ملنے والے اختیارات کوسلب کرنے سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میر عنایت اﷲ لانگو کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی،بی ایس او کے چیئرمین نذیر بلوچ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر رضا وکیل اے این پی کے سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا،بی این پی کے رہنماؤں ملک نصیر شاہوانی، منظور بلوچ، موسیٰ بلوچ، رؤف مینگل،سابق سینیٹر ثناء بلوچ اختر حسین لانگو‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ علی احمد قمبرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر بی این کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری ‘ منیر جالب بلوچ ‘ جاوید بلوچ ‘ حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ یونس بلوچ ‘ حاجی ابراہیم پرکانی ودیگر قائدین بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی سے لے کر میر عنایت اﷲ لانگو تک نے بلوچ قوم کی ترقی تعلیم معیشت اور صوبے کے استحکام اور انسانیت کی فلاح وبہبود اور معاشرے میں خواتین کو برابری کا رتبہ دینے کیلئے جدوجہد میں صف اول کا کردارادا کیااوراصولوں کی سیاست پر کاربند رہتے ہوئے اپنی ذات کو اجتماعی قومی مفادات کیلئے وقف کررکھاتھاایسے عظیم انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جن کے نزدیک گروہی انفرادی مفادات اہمیت نہیں رکھتے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے حکومت بازاروں شاہراہوں تھانوں اور ہوٹلوں کے دورے کی بجائے شورش زدہ علاقوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور وہاں جاکر کھلی کچہری لگائیں مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ترقی مخالف نہیں ایسی ترقی نہیں چاہتے جس سے ہمارے تشخص بقاء کو خطرات لاحق ہوں گوادر کے باسی پینے کے پانی اور زندگی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کی سفارشات پر عملدرآمداور تجاویز کو سرد خانے کی نظر کرنے والے خطے کی تقدیر بدلنے کے خواہاں ہیں مقررین کا کہنا تھاکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے وفاق گوادر پورٹ سمیت ساحل ووسائل پر واک واختیار صوبے کو منتقل کرے مقررین کا کہنا تھاکہ صوبے کے باشعور عوام صوبے کے وسیع تر قومی مفاداپنے تشخص بقاء اور سلامتی کو برقراررکھنے کیلئے ایک آواز ہوکر سیاسی جمہوری انداز میں حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں تاکہ ماضی میں یہاں مذہبی منافرت نسل اور زبان کی بنیاد پر لوگوں کو قتل کرنے والوں کا رستہ روکاجاسکے۔مقررین کا کہنا تھا کہ بی این پی نے ہمیشہ قومی تحریک کے لئے اپنی پوری زندگی جدوجہد کرنے والے رہنماؤں کی قربانیوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے کیونکہ ان رہنماؤں کی جدوجہد ، قربانیوں کی بدولت آج پارٹی کی عوامی پذیرائی تائید وحمایت میں اضافہ ہو رہا ہے جنہوں نے قربانیوں، عقوبت خانوں میں محکوم اقوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر کے اذیتیں برداشت کیں اور اپنے اصولی موقف اور قومی جدوجہد کی خاطر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے جنہیں یہاں کے عوام کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرینگے مقررین کا کہنا تھا کہ پارٹی کسی بھی صورت میں اپنے شہداء اور ان اکابرین وکارکنوں کی جدوجہد کو فراموش نہیں کر سکتی اور نہ ان کی کٹھن راہوں پر چلنے والی سیاست ، نظریات ،اقدار وسوچ کسی بھی صورت میں چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ان کی سچائی پر مبنی جدوجہد اور نظریات کے نتیجے میں آج محکوم اقوام اور بلوچستان کی قومی تحریک کی خاطر یہاں کے عوام بی این پی کے پلیٹ فارم کو اپنے حقوق کے لئے محفوظ سمجھتے ہوئے پارٹی کی سیاست پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی حکومت میں آکر صوبے میں قیام امن کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وہ اصلاحات کریگی جس سے ہماری آئندہ نسل بھی مستفید ہو۔ صوبے میں آباد اقوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرینگے ۔ تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی، بی ایس او ، پی ایس ایف، اے این پی ، ایچ ڈی پی اور بی این پی عوامی کے رہنماؤں سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی عہدار اور کارکنوں نے شرکت کی
2/28/2018 12:00:00 AM
( B.N.P info cell ) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام پارٹی کے بزرگ و بانی رہنما مرحوم میر عنایت اللہ خان لانگو کی تیسری برسی کی مناسبت سے آج بروز بدھ 28 فروری سہ پہر 3 بجے پرس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا پارٹی کے تمام دوست اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں (fwd to all ) غلام نبی مری ممبر مرکزی کمیٹی وجنرل سیکرٹری کوئٹہ
2/24/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ کے طلباء و طالبات کے تحفظات اور خدشات کو دور کیا جائے اور ٹیسٹ میں جو بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئی ہیں ان شواہد کو مد نظر رکھ کر انصاف کیا جائے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے باوجود مسئلے کا حل نہ ہونا قابل تشویش ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور میرٹ کو یقینی بنانے کو ترجیح دینے کیلئے عملی جہد اور ہر فورم پر آواز بلند کی ہے صاف شفاف انداز میں انٹری ٹیسٹ ہوتے اور بے ضابطگیاں دیکھنے میں نہ ملتیں تو یقیناًہزاروں طلباء و طالبات احتجاج کا راستہ نہ اپناتے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات جنہوں نے شب و روز محنت کر کے انٹری ٹیسٹ کیلئے تیاریاں کی تھیں وہاں قواعد کے برخلاف مختلف حوالوں سے بے ضابطگیاں دیکھی گئیں جو حق دار طلباء کے ساتھ ظلم ہے جس سے مایوسی ضرور پھیلے گی ہمارے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں انہیں مایوس کرنے کے بجائے انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام شواہد کے مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائے اس سے پہلے کی صوبائی حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں بلوچستان میں تعلیم ، صحت کے سوا نوجوانوں کو کچھ نہ دیا جامعات سمیت تعلیمی ادارے مسائل سے دوچار رہے ہماری کوشش رہی ہے کہ علم کے زیور سے بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو آراستہ کیا جائے اس حوالے سے حکمران کی توجہ بار بار اس جانب راغب کراتے رہے کہ کم از کم تعلیمی اداروں ، دانش گاہوں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے اور سینئر پر جونیئر کو ترجیح نہ دی جائے عوام کی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اقدامات کئے جائیں تاکہ بلوچستان میں حقیقی معنوں میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں مدد مل سکے مگر بد قسمتی سے اس سے قبل کی حکومت نے ساڑھے چار سالوں میں تعلیمی اداروں میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر معاملات چلائے لسانی بنیادوں پر فیصلے کئے جس کی وجہ سے بلوچستان کے ہر طبقہ فکر تباہی سے دوچار ہوا تعلیمی زبوں حالی میں اضافہ ہوا تعلیم اور صحت کے دونوں شعبے اہمیت کے حامل ہیں ان پر لفاظی حد تک عمل کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سماج حقیقی ترقی و خوشحالی تب ہی کر سکے تھے جب طلباء تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں مشترکہ طور پر تعلیم کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں اور مصحلت پسندی کا شکار نہ ہوں ہم بلوچستان کے نوجوانوں کے پڑھا لکھا بلوچستان کا معاشرہ فراہم کرنا چاہتے ہیں سراپا احتجاج طلباء و طالبات پارٹی کی یکجہتی پہلی تھی اور اب بھی ہماری جہد یہی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں یہ ضرور سوچا جائے کہ صاف شفاف بے ضابطگیوں سے ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں دیکھنے میں نہ آئے -
2/20/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور پارٹی کے رہنماء کامریڈ عبدالواحد مینگل نے مشترکہ تعزیتی بیان میں وڈیرہ یار محمد کھوسہ چیف محکم مومل جعفر آباد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے تعزیتی بیان میں ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے -
2/19/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں میر محمد خان رئیسانی کو پہلی برسی پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میر محمد خان رئیسانی خدمات کو فراموش کرنا ممکن نہیں مرحوم نے نوجوانوں کو علمی و آگاہی سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے انتہائی محنت ، مستقل مزاجی کے ساتھ جامعہ بلوچستان اورخصوصا لاءکالج کا تحفہ بلوچستان کو دیا مرحوم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ بلوچستان کے ان فرزندوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلیم ، علم و اد ب ، سیاسی میدان میں کردار ادا کیا پروفیسر محمد خان رئیسانی بھی ایسی ہی باصلاحیت شخصیت تھے جنہوں نے نوجوانوں کو علم کی طاقت سے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا راستہ دکھایا بلوچستان کے حکمران جنہوں نے تعلیمی شعبے کو اہمیت نہیں دی وہاں پروفیسر صاحب سے انتہائی انتھک محنت کر کے چندہ مہم شروع کر کے لاءکالج قائم کیا جہاں آج ہزاروں طلباءتعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں پارٹی مرحوم کو ان کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے آج وہ ہم میں نہیں لیکن ہم ان کے مشن کو ضرور آگے لے جائیں گے آج اکیسویں صدی میں بلوچستان میں تعلیمی زبوں حالی ہے سیاسی بنیادوں پر تعلیمی ادارے چلائے جا رہے ہیں جو مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک اقدام ہے جس تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند نہ ہونے تک تعلیمی زبوں حالی کا ختم ہونا ممکن نہیں آج جدید تعلیمی نظام کو یہاں پر استوار کرنے اور بلوچستان کے بچوں اور بالخصوص بچیوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کے عمل میں تیزی دکھائی نہیں دے جارہی ہے جس سے بچیوں میں تعلیمی شرح کم ہے پارٹی نے ہمیشہ تعلیمی نظام کی بہتری اور فروغ کیلئے پروفیسرز اور ان اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا علم کے ہتھیار بنا کر ہی حقیقی ترقی و خوشحالی کی جانب راغب ہو سکتے ہیں ہماری جہد بھی یہی ہے کہ ہم بلوچستان سے فرسودہ ، نیم قبائلی ، جاگیردارانہ فرسودہ رشتوں کے خاتمے کو یقینی بنائیں-
2/19/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے اپنے جاری ایک بیان میں ممتاز قانون دان میر محمد خان رئیسانی کی پہلی برسی کے موقع پر انکی علمی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد خان رئیسا نی کوبلوچ قومی تحریک میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے ان کا شمار بلوچستان کی انتہائی نامور اور ہمہ جہت شخصیت میں ہوتا ہے محمد خان رئیسانی عوامی لیگ مشرقی پاکستان کے صوبائی صدراور کل پاکستان عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر سیاسی خدمات سرانجام دیئے اور عوامی لیگ کے کالعدم ہونے پر ایک سال گوشہ نشین رہنے کے بعد 16ایم پی او کے تحت گرفتار ہوئے اور دوران اسیری مختلف مصائب اور مشکلات کا دلیرانہ سامناکیا قانون دان ہونے کے ناطے انہوں نے بلوچستان کے پہلے قانونی درس گا ہ لاء کالج کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے انہوں نے اس اہم ذریعہ علم کو عام آدمی تک پہنچا دیا بلاشبہ آج بلوچستان میں قانون کے شعبے میں جو سینکڑوں بزرگ اور نوجوان وابستہ ہیں اس کا سہرا میر صاحب کو جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد خان رئیسانی ، میر جمعہ خان رئیسانی اور رسول بخش رئیسانی مرحوم کی علمی اور تدریسی خدمات ہماری آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔
2/18/2018 12:00:00 AM
کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پارٹی کے مرکزی کونسلر و ڈسٹرکٹ کوئٹہ ضلع کونسل کیچی بیگ کے ممبر میر عزیز اللہ شاہوانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے واضح رہے کہ مرحوم کی فاتحہ خوانی شاہوانی ہاؤس کلی قمبرانی میں جاری ہے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، غلام نبی مری ، یونس بلوچ ، اسد سفیر شاہوانی ،احمد نواز بلوچ ،، شکیل بلوچ ، میر عثمان پرکانی ،آغا شیر شاہ، محمد حسن مینگل ، بہادر خان بلوچ، کاول خان مری اور دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں نے فاتحہ خوانی کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا -
2/15/2018 12:00:00 AM
ضلع چاغی دالبندین میں امن وامان کی خراب صورتحال تشویشناک ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے جنرل سیکریٹری میرابراہیم ریکی نے اپنے ایک بیان میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کے سابقہ ادوار کی طرح موجود حکومتی مشینری عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دے رہا ہیے روز معصوم غریب شہریوں تاجران اور طلباء کو ٹارگٹ کا نشانہ چوری ڈکیتی راہزنی اغواء برائے تاوان میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں ھو رہی جس وجہ سے شہری ۔تاجران آفیسرز طلباء وطالبات ذہنی مریض بن گئے ہیں دالبندین فیصل کالونی جو پولیس ایریا میں ایک غریب معصوم شہر سروس اسٹیشن کے مزرو عبدالوحید ریکی کو نامعلوم افراد قتل کرکے قاتلوں کی کامیابی سے فرار ھونا حیرانگی کی بات ہیے اتنے ناکے چوکیاں موبائل گشت کے باوجود اس طرح کے واقعات رونما ھونا حکومتی مشینری کیلئے چیلنج سے کم نہیں حکومت انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ھولڈرز سے مطالبہ کرتے ہیں کے امن وامان کی خراب صورتحال پر قابو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لاتے ھوئے عوام کو تحفظ دینے کیلئے اپنی زمداری کو بروقت ادا کریں حالات پر قابو کرنے کیلئے سیاسی سماجی وقبائلی لوگوں کا ہمیشہ بڑا رول رھا ہیں حکومت نوٹیبلز کے ساتھ علاقے کے مسائل پر جلد اجلاس بلائیں چاغی ایک پر امن روادار ماحول رکھنے والے قبائلی گلدستہ رہا ہیں اس کو خراب کرنے کا صورتحال پیدا کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہ کیا جائے ۔
2/15/2018 12:00:00 AM
ضلع خاران میں امن وامان کی خراب صورتحال تشویشناک ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر دیدگ وفا نے اپنے ایک بیان میں خاران میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کے سابقہ ادوار کی طرح موجود حکومتی مشینری عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دے رہا ہیے روز معصوم غریب شہریوں کو ٹارگٹ کا نشانہ چوری ڈکیتی راہزنی کی کوئی خاطر خواہ کمی نہیں ھو رہی جس وجہ سے شہری ۔تاجران آفیسرز طلباء وطالبات ذہنی مریض بن گئے ہیں خاران پولیس ایریا میں ایک غریب معصوم حافظ عبدالباری کبدانی کو معلوم افراد قتل کرکے قاتلوں کی کامیابی سے فرار ھونا حیرانگی کی بات ہیے اتنے ناکے چوکیاں موبائل گشت کے باوجود اس طرح کے واقعات رونما ھونا حکومتی مشینری کیلئے چیلنج سے کم نہیں ہے جناب ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ ،ڈی پی او محمد انور بادینی اور دیگر انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ھولڈرز سے مطالبہ کرتے ہیں کے خدا راہ خاران کی امن وامان کی خراب صورتحال پر قابو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لاتے ھوئے عوام کو تحفظ دینے کیلئے اپنی زمہ داری کو بروقت ادا کریں حالات پر قابو کرنے کیلئے سیاسی سماجی وقبائلی لوگوں کا ہمیشہ بڑا رول رھا ہیں جناب ڈپٹی کمشنر آل پارٹیز کے ساتھ علاقے کے مسائل پر جلد اجلاس بلائیں خاران ایک پر امن روادار ماحول رکھنے والے شہر گلدستہ رہا ہیں اس کو خراب کرنے کا صورتحال پیدا کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہ کیا جائے اور حافظ عبدالباری کے قاتلون کو گرفتار کیا جائے ۔
7/3/2014 12:00:00 AM
سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سونامی ہو نا انقلاب بلوچستان کی کسی ترجیحات میں شامل
7/3/2016 12:00:00 AM
پارٹی کے مرکزی رہنماء میر بابو رحیم مینگل اور کلی مینگل آباد کے محاصرے اور چھاپوں کی شدید الفاظ میں
8/3/2016 12:00:00 AM
کوئٹہ میں پے در پے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت- * آئے روز ہزارہ
9/3/2014 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں توتک واقعے کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام آنے کے باوجود ذمہ داروں کے کیخلاف کارروائی
9/3/2016 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت سردار اختر جان مینگل منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے
10/3/2014 12:00:00 AM
سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل ، پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی قائمقام آرگنائز ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے مشترکہ بیان میں
10/3/2016 12:00:00 AM
* بلوچستان میں شروع ہونے والے میگا پروجیکٹس ودیگر منصوبوں میں بلوچ عوام کی حق ملکیت و حق و اختیار
11/3/2015 12:00:00 AM
بلوچ قوم کی حقیقی ترجمانی کی بناء پر بلوچ قوم بی این پی کو اپنا نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہوئے آج ہر طبقہء فکر کے
1/3/2016 12:00:00 AM
وڈھ اور چاکر خان یونیورسٹی کے قیام میں روڑے اٹکانا قابل افسوس ہے- ہائیر ایجوکیشن کی
12/3/2015 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا چوتھا مرکزی کونسل سیشن بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور حالات پر مثبت
2/3/2016 12:00:00 AM
* گوادر پورٹ کے اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں اور بلوچ عوام کو اقلیت میں
12/3/2017 12:00:00 AM
محکمہ شماریات اور حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ مردم شماری میں شمار کئے گئے افغان مہاجرین کی تعداد
1/4/2016 12:00:00 AM
گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد
1/4/2017 12:00:00 AM
* مذہبی جماعتیں مردم شماری سے متعلق حق و انصاف کی بات کریں تو زیادہ بہتر ہے-
2/4/2016 12:00:00 AM
شیخ زید ہسپتال کو دانستہ طور نظر انداز کرنے، فنڈز کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کے باعث مریض
2/4/2017 12:00:00 AM
* صاف شفافمردم شماری افغان مہاجرین کی موجودگی میں ممکن نہیں- لاکھوں بلوچ آئی ڈی پیز دیگر علاقوں کو منتقل ہو چکے
3/4/2017 12:00:00 AM
لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی، بلوچ آئی ڈی پیز کی عدم موجودگی میں مردم شماری مسترد کرتے ہیں- مردم شماری ہماری تاریخ، تہذیب،
4/4/2016 12:00:00 AM
* حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف آج 04 اپریل 2016 کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے
5/4/2016 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سریاب بڑو میں گزشتہ روز کے جلسہ عام میں متعدد قراردادیں منظور کی
5/4/2017 12:00:00 AM
بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کو مسترد کرتے ہیں- حکمران اتحادیوں کی خوشنودی کی خاطر غیر قانونی اقدامات کے مرتکب ہو رہے ہیں
6/4/2016 12:00:00 AM
* اکیسویں صدی میں کوئٹہ کی سب سے بڑی گنجان آبادی والا علاقہ سریاب انسانی بنیادی
7/4/2017 12:00:00 AM
حکمران جماعتوں کا اتحاد عوامی مفادات کے لئے نہیں بلکہ بی این کیخلاف ہے- بی این پی حقیقی قوم دوست وطن
8/4/2016 12:00:00 AM
مشکے میں پارٹی کے بزرگ رہنماء رحمت اللہ ساجدی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت شہید
9/4/2014 12:00:00 AM
موجودہ صوبائی حکومت نے سابقہ حکمران کی تمام تر بلوچ دشمنی کے ظلم و جبر کے ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ ثابت کر دیا
10/4/2014 12:00:00 AM
ایف سی کو سیاہ و سفید کا مالک بنادیا گیا ہے، جہاں چاہے آپریشن کرتی ہے اور لوگوں کو اُٹھا کر لے جاتی
10/4/2016 12:00:00 AM
بی این پی کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کوئٹہ کے میئر کی جانب سے کوئٹہ کے بلوچ
11/4/2016 12:00:00 AM
* بی این پی لسبیلہ کے سینئر رہنماء عباس واڈیلا کی معطلی کے حوالے سے شائع شدہ خبر من گھڑت اور
12/4/2015 12:00:00 AM
1- آج بلوچستان اور بلوچ قوم تاریخ کے بدترین ظلم و ستم، ناانصافیوں اور جبر کا سامنا کررہے
12/4/2017 12:00:00 AM
سیکرٹریٹ کے ریٹائرڈملازم شریف اللہ لہڑی انتقال کر گئے
1/5/2017 12:00:00 AM
* پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں مردم شماری سے متعلق پٹیشنز
1/5/2018 12:00:00 AM
تحریک عدم اعتماد جمہوری قواعدو ضوابط اور جمہوریت کاحصہ ہے اسے غیر جمہوری اقدام نہیں گردانا
2/5/2017 12:00:00 AM
* مردم شماری اور خانہ شماری کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں- سیاسی قومی
3/5/2016 12:00:00 AM
مردم شماری موخر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں- بلوچوں کے مردم شماری سے متعلق خدشات و تحفظات دور کئے جائیں- شفاف مردم شماری تب ہی ممکن
4/5/2016 12:00:00 AM
سانحہ سارونہ اور شاہ نورانی کا رونما ہونا قابل مذمت ہے * طاقت کے استعمال سے
5/5/2016 12:00:00 AM
* حکومت پسماندہ علاقوں کے کوٹہ کو بڑھا کر ترقی پر خصوصی توجہ دے خصوصاً بلوچستان ‘ فاٹا اور ڈیرہ غازی خان کے عوام ترقی و
7/5/2016 12:00:00 AM
12جولائی کو اسلام آباد میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت
7/5/2017 12:00:00 AM
ضمنی انتخابی میں بی این پی کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے- ان قوتوں کو شکست فاش دیں گے جنہوں نے ہر دور میں
8/5/2014 12:00:00 AM
حکمران جماعت نظریاتی پارٹی نہیں بلکہ موقع پرستوں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو اقتدار کے حصول کی خاطر یکجا
9/5/2014 12:00:00 AM
پارٹی رہنماؤں و کارکنوں اور ان کے قریبی عزیزوں کو شہید کرنے کا سلسلہ اب بھی نہیں تھما اور ماضی کے حکمرانوں کی طرح بی این پی کو
10/5/2014 12:00:00 AM
سردار اختر جان مینگل کی بذریعہ ٹیلی فون قبائلی و سیاسی رہنماء شفیع محمد عرف ادا بابے لہڑی کے لواحقین شاہ جہان
10/5/2015 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ پارٹی عہد ہ کسی کی
10/5/2016 12:00:00 AM
مرکزی محکموں میں بلوچوں کو نظر انداز کرنے بالخصوص کسٹم کلکٹر کی جانب سے بلوچ دشمنی پر مبنی پالیسیاں قابل
10/5/2017 12:00:00 AM
مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی تعداد سامنے لائی جائے- محکمہ شماریات کی ذمہ داری
12/5/2015 12:00:00 AM
6 دسمبربروز اتوار 12 بجے مینگل ہاؤس سریاب روڈ میں اہم پریس کانفرنس
1/6/2016 12:00:00 AM
پارٹی کے تحصیل سوراب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالواہاب عمرانی کو جیوا میں بے دردی سے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں
1/6/2017 12:00:00 AM
* مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران خورشید جمالدینی‘ یعقوب
1/6/2018 12:00:00 AM
میر محراب خان شہید امر ہوگئے مگر گھٹنے نہیں ٹیکے اور جام شہادت نوش کیا- ہم ترقی کے مخالف ہیں
2/6/2017 12:00:00 AM
* سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ممتاز سیاسی و سماجی قبائلی رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی زیر صدارت اجلاس
3/6/2017 12:00:00 AM
بلوچستان کے لوگ 70 سال سے پینے کے صاف پانی، سڑک، بجلی، تعلیم اورصحت سے محروم ہیں- ہمیشہ بلوچستان کا نام استعمال کرکے
5/6/2016 12:00:00 AM
بی این پی کوئٹہ کے لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے اور ان کے
6/6/2017 12:00:00 AM
* سردار اختر جان مینگل‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ملک عبدالولی کاکڑ اور آغا حسن بلوچ
6/6/2017 12:00:00 AM
حکمران بلوچستان کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے باعث بلوچستان میں
7/6/2017 12:00:00 AM
بی این پی عوامی قوت ہے جو بلوچستان کے تمام قومی عوامی مسائل پر حقیقی ترجمانی کرکے ظلم استحصال کے خلاف جدوجہد کررہی ہے
9/6/2014 12:00:00 AM
عید محمد بلوچ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت
9/6/2015 12:00:00 AM
بلوچستان کا معاملہ بزورِ طاقت حاصل کرنا ممکن نہیں، انسانی حقوق کی پامالی فوری طور پر بند کی
6/9/2016 12:00:00 AM
مردم شماری سے قبل افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے جنرل مشرف کے آپریشن کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں اپنے
10/6/2016 12:00:00 AM
* شفیع محمد لہڑی کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا بلوچستان ہمیشہ بلوچوں کا مسکن رہا ہے
11/6/2015 12:00:00 AM
بلوچستان کیلئے راہداری روٹ ثانوی حیثیت رکھتی ہے حقیقی ترقی و خوشحالی گوادر میں تب ہی ممکن ہو سکے گی جب وہاں
11/6/2016 12:00:00 AM
بلوچستان ہزاروں سالوں سے بلوچوں کا مسکن ہے بلوچستان کسی نے تحفے میں نہیں دیا بلکہ ہمارے آباؤاجداد نے جانوں
11/6/2017 12:00:00 AM
بی این پی کی سوچ نسل، مذہب اور قومیت سے بالاتر ہے- خون چاہئے جس بے گناہ کا
12/6/2015 12:00:00 AM
1- بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل آج بروز اتوار 06 دسمبرساڑھے بارہ بجے مینگل
1/7/2016 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 10 جنوری کو
1/7/2017 12:00:00 AM
* بلوچستان کے ساتھ ظلم و ناانصافی انتہاء کو پہنچ چکی ہے- ڈیرہ بگٹی سے گیس نکلنے کے
1/7/2018 12:00:00 AM
جمہوریت کا راگ الاپنے والے اس وقت کہاں تھے جب بلوچستان میں بدامنی، ہسپتالوں، ٹریننگ سینٹرز، بازاروں اور مذہبی عبادت گاہوں پر حملے ہو
1/7/2018 12:00:00 AM
بی این پی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور خواتین و بچوں سمیت کئی
2/7/2016 12:00:00 AM
بی این پی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور خواتین و بچوں سمیت کئی
2/7/2016 12:00:00 AM
* شہید اسد مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بلوچ قومی جہد کو تقویت
4/7/2016 12:00:00 AM
اے این پی‘ جمعیت نظریاتی‘ جماعت اسلامی اور انجمن تاجران کا بی این پی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کاا
5/7/2016 12:00:00 AM
سی پیک کے حوالے سے حکمران بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں انڈسٹریل زون‘ ریلوے‘ ٹریک و دیگر
4/7/2014 12:00:00 AM
نظریات اور حقیقی سیاست کبھی بھی ختم نہیں کی جا سکتی
6/7/2016 12:00:00 AM
گوادر کو پانی فراہم نہ کرنیوالے ساحل و وسائل کا کیا دفاع کریں گے- * ریکوڈک
7/7/2014 12:00:00 AM
15جولائی کو شہداء بلوچستان شہید بابو نوروز، شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ اور ورناء شہید آغا نوروز احمد زئی کی برسی کی مناسبت سے
8/7/2016 12:00:00 AM
* پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے بھتیجوں عامر سعید جمالدینی
10/7/2016 12:00:00 AM
13 اکتوبر 2016 کو گوادر اور30 اکتوبر 2016 کو پنجگور کے جلسے تاریخی ثابت ہوں گے بلوچستان کی سیاسی
10/7/2017 12:00:00 AM
درگاہ فتح پور شریف خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت- افراد کی شہادت اور
12/7/2015 12:00:00 AM
1- بی این پی بلوچستان کے ساحل وسائل کا مالک ہے- 2- موجودہ حکمرانوں کے قول فعل میں تضاد ہے وہ
12/7/2016 12:00:00 AM
* لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کے ذمہ دار صوبائی اور مرکزی حکومت میں
1/8/2016 12:00:00 AM
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ رات سوراب میں پارٹی کے تحصیل ڈپٹی سیکرٹری
1/8/2017 12:00:00 AM
موجودہ حالات میں متحد ہوکر بلوچستانیوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا- صاف شفاف مردم شماری تب
2/8/2016 12:00:00 AM
1- ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان پاک چائنا اقتصادی راہداری روٹ کے فوائد اور مثبت اثرات گوادر اور بلوچستان پر نمودار ہونے
2/8/2017 12:00:00 AM
* بلوچستان میں کوئی مطمئن نہیں تو خیبرپختونخواء میں شامل ہونے کیلئے صوبائی اسمبلی
3/8/2016 12:00:00 AM
خواتین نے بلوچ معاشرہ میں سیاسی کردار ادا کیا ہے- بلوچ معاشرے میں خواتین کو قدر کی
3/8/2017 12:00:00 AM
* پارٹی کی جانب سے آج 8 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی-
1/8/2016 12:00:00 AM
* پارٹی کی جانب سے آج 8 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی-
4/8/2017 12:00:00 AM
ہمیں بتایا جائے کہ کس قوت کے احکامات کے تحت قوم پرست جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں سرکاری و نجی ٹیلی ویژن
5/8/2017 12:00:00 AM
گزشتہ رات سریاب کے کلی کمالومیں سیاسی، سماجی و قبائلی شخضیت حاجی ابراہیم خلیل مری مرحوم کے
6/8/2014 12:00:00 AM
بعض قوتوں کو ہماری سیاسی و جمہوری سیاست ہضم نہیں ہورہی - سردار اختر جان مینگل
6/8/2016 12:00:00 AM
* گورنر بلوچستان کی تعلیمی دانش گاہوں اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنا قابل مذمت ہے- وڈھ میں یونیورسٹی کے قیام
7/8/2014 12:00:00 AM
پنجگور میں پارٹی رہنما ڈاکٹر قدیر بلوچ کے والد عید محمد پر قاتلانہ حملہ
7/8/2017 12:00:00 AM
ملک نوید دہوار سمیت ان کے پورے خاندان نے ہر مشکل میں پارٹی کا ساتھ دیا- ان کی سچی
8/8/2016 12:00:00 AM
* قومی مفادات اولین ترجیح ہیں- اصولی موقف کی پاداش میں پارٹی کے بے شمار رہنماؤں و کارکنوں کی
9/8/2016 12:00:00 AM
* سردار اختر جان مینگل سے سردار عطاءاللہ دھیانی‘ حاجی بابو نوتیزئی‘ حاجی ہاشم نوتیزئی‘ سردار
9/8/2017 12:00:00 AM
کوئٹہ سمیت چند اضلاع میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کے تیز میٹرز نصب کرنے کی شدید الفاظ میں
11/8/2015 12:00:00 AM
سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنماوں کی سمیع اللہ شاہ اور منصور رئیسانی سے اظہار تعزیت اور
11/8/2017 12:00:00 AM
قبائلی رہنماء میر نور جہان مگسی کے انتقال پرپارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کے دیگر
12/8/2015 12:00:00 AM
سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت مینگل ہاؤس سریاب روڈ پہ بلوچستان نیشنل
12/18/2016 12:00:00 AM
مردم شماری سے قبل 60 فیصد بلوچوں کو شناختی کارڈز کا اجراء اور لاکھوں بلوچ کی اپنے علاقوں میں
12/8/2015 12:00:00 AM
محکمہ زراعت میں گریجویٹ فیلڈ اسسٹنٹ ملازمین جو عرصہ دراز سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ان کو ترقی نہ دینا اور
1/9/2017 12:00:00 AM
* بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کا ایک اہم مشترکہ اجلاس بروز منگل 10
2/9/2016 12:00:00 AM
* ایم ایس ایف سمیت ملکی و بین الاقوامی این جی اوز بلوچ علاقوں اور بلوچ نوجوانوں کو مسلسل نظر